قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کا خارجہ پالیسی تبدیل کرنے پر شدید احتجاج ، امریکہ و سعودی عرب کی ایماء پر ایران پاکستان گیس پائپ لائن ے کو التواء کاشکار کرنے کا الزام، سعودی عرب دوست ملک ضرور ہے مگر بھارت سے دفاعی معاہدوں نے تشویش میں مبتلا کردیا ہے، عمران ظفر لغاری ، غلام احمد بلور ، صاحبزادہ طارق اللہ ، عائشہ گل لئی ، شازیہ مری کا اظہار خیال، شام سمیت کسی ملک میں مداخلت نہ کرینگے، ماضی کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک تنہائی کاشکار ہے ،مفادات کا تحفظ کرکے ملک کو عالمی تنہائی سے نکال لیں گے،سرتاج عزیز،امریکہ سے کہا ہے افغانستان انخلاء کے حوالے سے پاکستان کے مفادات کا خیال رکھا جائے اور ماضی کی طرح پاکستان کے لئے مشکلات نہ بڑھائی جائیں،ایک واقعہ سے پاک ایران تعلقات خراب نہیں ہوسکتے، گیس پائپ لائن صحیح ہے پابندیوں کے نرم ہوتے ہی منصوبے کو مکمل کرینگے ، قومی اسمبلی میں اظہار خیال
بدھ 5 مارچ 2014 08:03
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مارچ۔ 2014ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کا خارجہ پالیسی تبدیل کرنے پر شدید احتجاج ، امریکہ اور سعودی عرب کی ایماء پر ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کو التواء کاشکار کرنے کا الزام ، خارجہ پالیسی پر سعودی عرب کی بجائے پاکستان کے مفادات کا خیال رکھا جائے ،ماضی میں پاکستان کی بجائے دیگر ممالک کے مفادات کا خیال رکھا جس کے باعث آج ملک کو سنگین خطرات کا سامنا ہے ، سعودی عرب دوست ملک ضرور ہے مگر بھارت سے دفاعی معاہدوں پر تشویش میں مبتلا کردیا ہے ۔
عمران ظفر لغاری ، غلام احمد بلور ، صاحبزادہ طارق اللہ ، عائشہ گل لئی ، شازیہ مری کا اظہار خیال ۔ جبکہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ شام سمیت کسی ملک میں مداخلت نہیں کرینگے ۔(جاری ہے)
ماضی کی پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک عالمی تنہائی کاشکار ہے ملک میں استحکام ، ہمسائیوں سے بہتر تعلقات ، اپنے مفادات کا تحفظ کرکے ملک کو عالمی تنہائی سے نکال لیں گے ۔
دہشت گردی کو ختم کرکے رہیں گے ۔ افغانستان انخلاء کے حوالے سے پاکستان کے مفادات کا خیال رکھا جائے اور ماضی کی طرح پاکستان کے لئے مشکلات نہ بڑھائی جائیں ۔ آٹھ ماہ میں افغانستان چین اور بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر ہوئے ہیں عنقریب وزیراعظم ایران کا دورہ کرینگے، ایک واقعہ سے پاک ایران تعلقات خراب نہیں ہوسکتے، گیس پائپ لائن صحیح ہے پابندیوں کے نرم ہوتے ہی منصوبے کو مکمل کرینگے ۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کی خارجہ پالیسی پر بحث کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی رکن عمران ظفر لغاری نے کہا کہ خطے کے بدلتے ہوئے حالات دیکھ کر حکومت خارجہ پالیسی بنائے نہ کہ سعودی عرب سے مشاورت کرکے بنائی جائے اور آئندہ سال بہت خطرناک ثابت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے برابری کی بنیاد پر تعلقات ہونے چاہیے اپوزیشن کا کام حکومت کو صحیح راستہ بتانا ہوتا ہے اس پر عمل نہ کرے تو ہم کیا کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 1980ء کی دہائی میں نہ لے کر جائیں ۔ رکن اسمبلی غلام احمد بلور نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنے کی بجائے دوسرے کے مفادات ممالک کا تحفظ کرتے رہے ہیں اپنی قوم کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے جو کہ نہیں کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی داخلی اور خارجہ پالیسی کا ازسرنو جائزہ لینے کی ضرورت ہے ۔ رکن اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ ملک میں بدامنی ہمسائیہ ممالک کی وجہ سے ہو رہی ہے اور ایسے لوگوں کو راستہ دیا کہ وہ افغانستان پر جا کر قبضہ کرلیں ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں لیکن انہوں نے انڈیا کے ساتھ دفاعی معاہدے کئے ہیں جو کہ قابل تشویش ہیں ۔ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عائشہ گلا لئی نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے اور ماضی میں امریکہ سے کئے جانے والے معاہدے ایوان میں لائے جائینگے پاک ایران گیس پائپ لائن کے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا اس وقت حکومت کی معاشی پالیسی بھی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین پر عمل کرتے ہوئے فاٹا کو آئینی دائرہ اختیار میں لانا چاہیے ۔ پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ گزشتہ 35سالوں کے دوران پاکستان کو پراکسی وار میں دھکیل دیا گیا ہے اور شملہ معاہدہ تاریخی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کہاں ہے کہ اسلام آباد واقعہ کے ذمہ داروں کا طالبان نشاندہی کریں تو پھر ادارے کس کام کے لئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ گیس منصوبہ امریکہ کے دباؤ پر حکومت نے بیک آؤٹ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں بہایا جانے والا خون پاکستانیوں کا ہے اور حکمرانوں نے 60ہزار شہداء کے خون سے غداری نہ کریں ۔ سرتاج عزیز نے ایوان میں وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 30اگست کو ایوان میں تفصیلی بیان دے چکا ہوں ۔ سینٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں میں بھی حاضر ہوچکا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ سابق اور موجودہ خارجہ پالیسی میں کوئی زیادہ فرق نہیں ہے زیادہ تر ہم آہنگی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین ، روس کا افغانستان پر حملہ سمیت دیگر ماضی کی پالیسیوں کی وجہ ہے ملک مسائل کا شکار ہوا۔ اگر ہم ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنے دے تو خارجہ پالیسی میں کیا کرنا ہوگا ۔ حکومت قومی معاملے پر سنجیدگی سے کام کررہی ہے اور بہت پیش رفت ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان کی پالیسی پر نظر ثانی کی ہے جس سے وہ افغانستان سے تعلقات بہتر ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کشیدگی میں پاکستان نے نو ٹرسٹ کی پالیسی اپنائی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے بھی تعلقات بہتر کررہے ہیں دونوں وزرائے اعظم سے ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ سٹرٹیجک مذاکرات بھی ہوئے ہیں اور واضح کیا ہے کہ افغانستان انخلاء کے حوالے سے پاکستان کے مفادات کا خیال رکھا جائے اور ماضی کی طرح پاکستان کے لئے مشکلات نہ بڑھائی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمیشہ تعلقات بہتر رہے ہیں اور سابق آٹھ ماہ میں مزید بہتر ہوچکے ہیں اور تجارتی حجم بھی بڑھ چکا ہے ۔ یورپ نے بھی تجارتی درجہ دیا ہے جس سے خوشحالی کا نیا باب کھلے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی پالیسی بھی ایوان میں پیش کردی جائے گی جو بھی پالیسی بنائی جائے گی اس کو بین الاقوامی حالات کو مدنظر رکھ کر بنائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان انتخابات ، اکنامک اور بیرونی افواج انخلاء کررہی ہیں دوسری طرف بھارت میں بھی انتخابات ہورہے ہیں شام اور مصر میں بھی حالات کشیدہ ہیں ۔ دنیا میں مالی بحران کے باعث بھی ملک کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی صرف پاکستان نہیں بہت سے ممالک کو درپیش ہیں ، خطے کی صورتحال کو سمجھنے کی ضرورت ہے صورتحال انتہائی پیچیدہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک مربوط ویژن کی ضرورت ہے اور اس تاثر کو ختم کردیں کہ پاکستان دنیا میں تنہائی کا شکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پر واضح کردیا ہے کہ سب سے پہلے اپنے ملک کے مفادات کا خیال کرینگے اور کسی ملک میں مداخلت نہیں کرینگے، تمام ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دینگے ایڈ کی بجائے ٹریڈ کو فروغ دینگے اور اس سلسلے میں چین کی پالیسی کو بھی سامنے رکھ رہے ہیں ۔ حکومت اپنی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنائے گی پاکستان اپنی غیر معمولی جغرافیہ ہے فائدہ اٹھائے گا وسط ایشیائی ریاستوں ایران روس اور چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید بہتر بنائینگے اور چوتھے نمبر پر اپنے داخلی صورتحال کو بہتر بنالینگے تمام اقلیتی اور اکثریتی عوام کا تحفظ یقینی بنائیں گے اور اس طرح سے ملک کو عالمی تنہائی سے نکال لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو کوئی ہتھیار فروخت نہیں کررہے اور شام سمیت کسی ملک میں مداخلت نہیں کررہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ یکطرفہ ٹریفک نہیں چلے گی انہوں نے کہا کہ ایران قریبی دوست ملک ہے ایک واقعہ پر دونوں ملکوں کے تعلقات خراب نہیں ہوسکتے ۔ صدر روحانی کی دعوت پر وزیراعظم جلد ایران کا دورہ کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے اور امریکہ سمیت کسی کا دباؤ قبول نہیں کرینگے ۔ گیس پائپ لائن کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکہ سے بات چیت ہورہی ہے امید ہے ایران پر پابندیوں میں نرمی ہوجائے گی اور اس سے پاکستان کو فائدہ ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی پہلے سے بہتر ہے واضح رہے کہ ملکی مفادات کا ہر صورت دفاع کرینگے انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے اصولوں کے مطابق دوغلی پالیسی نہیں اپنائینگے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 5 مارچ 2014 کی مزید خبریں
-
ایشیا ء کپ ،پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگالی ٹائیگرز کے جبڑے سے فتح چھین لی ،پاکستان نے 3 وکٹوں سے فتح حاصل کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ،8مارچ کو سری لنکا سے مقابلہ ہوگا،بنگلہ دیش نے ... مزید
-
آفریدی فارم میں ہوں توکوئی فتح نہیں چھین سکتا،یقین تھاآخری اوورزمیں 10رنزکی اوسط سے سکورکرلیں گے ،مصباح الحق
-
پنجاب یوتھ فیسٹول کے زیر اہتمام انڈوپاک گیمز کے دوسرے روز بھی پاکستانی مرد و خواتین کھلاڑی چھائے رہے، مردوں کے آرم ریسلنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے روایتی حریف بھارتی پلیئرز کے خلاف کلین سویپ مکمل ... مزید
-
مسلسل 3گیندیں فل ٹاس کرانے پر فیلڈ ایمپائر نے عبدالرحمان کو باؤلنگ سے روک دیا ،کرکٹ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی سپنر کو بیمر کرانے پر باؤلنگ سے روکاگیا، رحمان نے بغیر آفیشل گیند کرائے 8رنز دیئے ،فواد ... مزید
-
حکومت سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے ذریعے تیل وگیس کی تلاش کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لارہی ہے، نواز شریف
-
اسلام آبادکچہری میں دہشت گردی کے بعد حالات تسلی بخش نہیں بلکہ تشویشناک ہیں ، پرویز خٹک ، بحیثیت مسلمان ہمارا ایمان اور عزم پختہ ہونا چاہیء، اخلا ص سے قدم بڑھائے جائیں تو ملک و قوم کو مشکلات کے بھنور ... مزید
-
ڈیرہ مراد جمالی کے قریب تباہ شدہ گیس پائپ لائن کو 32 گھنٹے بعد مرمت کرکے گیس کی فراہمی بحال
-
اسلام آباد کچہری ، 8مارچ سے قبل راولپنڈی اسلام آباد کی عدالتوں میں سیکورٹی کیمرے نصب کر کے سیکورٹی انتظامات کو فول پروف بنا یا جائیگا،وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ ، واقعہ میں جاں ... مزید
-
قرآن کریم دو بھائیوں کے درمیان صلح کرانے کا حکم دیتا ہے، مصالحت کار اپنی مرضی سے شریعت کی روشنی میں فیصلہ کرسکتاہے، مفتی محمد تقی عثمانی، مدارس جامعة الرشید کی تقلید کرتے ہوئے علماء اور طلبہ کو ... مزید
-
لاہور ہائیکورٹ میں 8ایڈیشنل ججز کی تقرری کی سفارش
-
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بر ائے ریلوے کی وزارت خزانہ لوکو موٹو اور کیرج کے ملازمین کی تنخواہوں کو سالانہ بجٹ میں شامل کر نے کی سفارش ، جاری منصوبوں کا کل تخمینہ 243.76 ارب روپے ہے ، ریلوئے حکام کی ... مزید
-
دفتر خارجہ کی نئی عمارت پر اخراجات کا تخمینہ 248 ملین روپے تھا ابھی تک اس سے کئی گنا زیادہ رقم 737 ملین روپے خرچ کی جا چکی ہے،قائمہ کمیٹی خارجہ امور میں انکشاف
-
حکومت کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کررہی ہے نہ کوئی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ،شیخ آفتاب، وزیر اعظم نے صرف عارضی ملازمین کی فہرستیں طلب کی ہیں ،قومی اسمبلی میں وضاحت
-
جمشید دستی کے پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے الزامات ،سپیکر ایاز صادق نے تحقیقات کیلئے 7رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ،15روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
-
حلقہ بند یا ں کیس،الیکشن کمیشن نے صوبوں میں حد بندیوں کے معاملات وفاقی سطح پر قانون سازی کے ذریعے حل کرنے کی استدعا کر دی ، حدبندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دینے کے لئے وفاقی سطح پر قانون سازی کی ... مزید
-
نیشنل بنک نے گزشتہ سال کی مالیاتی سٹیٹمنٹس کی منظوری دیدی، حصص کی قیمت 2روپے فی شیئر رہی، مجموعی منافع میں 4ارب90کروڑ روپے کی کمی ہوئی،اندرونِ ملک کھاتوں میں 10فیصد اضافہ ہوا، مالی حالت مستحکم ہے ،ایک ... مزید
-
اعتزاز احسن کے وزیر داخلہ کو مفرور کہنے پر شدید ہنگامہ آرائی ، حکومتی اراکین کا احتجاج ، راجہ ظفر الحق کا بیرسٹر اعتزاز احسن سے الفاظ واپس لینے پر اصرار، چیئرمین سینٹ سے الفاظ کارروائی سے حذف کرنے ... مزید
-
فوجداری قانون(ترمیمی) بل اور ہندو شادی بل قومی اسمبلی میں پیش،سپیکر نے متعلقہ کمیٹیوں کے حوالے کر دیا
-
سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی بجلی چور ی میں سر فہرست ، نیپرا نے بجلی کی چوری رو کنے کے لیے ساڑھے پانچ رو پے یو نٹ کم کر دی
-
پیوٹن کی فوجی مشقوں میں حصہ لینے والے فوجیوں کو واپسی کا حکم، فی الحال یوکرائن فوج بھیجنے کی ضرورت نہیں،روسی صدر،روس امریکہ پر اقتصادی انحصار زیرو تک کم کرسکتا ہے، سرگئی گلازیوف
-
اسرائیل نے فلسطین کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے امریکی طریقہ کار پر عمل نہ کیا تو وہ اندورنی خلفشار کا شکار ہو جائے گا۔ امریکی صدر ، مغر بی کنا رے میں متنازعہ یہودی بستیوں کی تعمیر سے حا لات مز ید خرا ... مزید
-
بل گیٹس ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین فرد بن گئے ، بل گیٹس کی دولت اور اثاثوں کی مالیت 76 ارب ڈالر ہوگئی جو گذشتہ سال 67 ارب ڈالر تھی، روا ں سال کی فہرست میں 20 امیر ترین افراد میں وہی لوگ شامل ہو سکے جن ... مزید
-
ایران،چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، چار ہلاک
-
نکاح سے پہلے سعودی جوڑوں کی باہمی جانکاری کا نیا پروگرام،باہمی جانکاری سے نکاح کے حوالے سے سعودی عرب پہلا خلیجی ملک ہو گا
-
مظاہرے ختم ہونے پر ایمرجنسی اٹھائی جا سکتی ہے، تھائی حکام
-
ایسٹونیا کے وزیر اعظم نے استعفیٰ دے دیا
-
امریکا میں نیا طوفان، نئے طوفان کے باعث واشنگٹن سمیت متعدد علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم
-
حکومت نے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے، مذاکراتی عمل جاری رہنا چاہیے،وزیراعظم ،قیام امن ہماری ضرورت ہے ، کوششوں کو مثبت انداز میں آگے بڑھایا جائے،حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب ... مزید
-
ایشیا ء کپ ،پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگالی ٹائیگرز کے جبڑے سے فتح چھین لی ،پاکستان نے 3 وکٹوں سے فتح حاصل کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ،8مارچ کو سری لنکا سے مقابلہ ہوگا،بنگلہ دیش نے ... مزید
-
سپریم کورٹ کا ضلعی عدا لتو ں میں 48گھنٹوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے، واک تھروگیٹس بحا ل کر نے کا حکم ،جاں بحق ہونے والے افرادکے ورثاء کو معاوضے کی ادائیگی کی جا ئے ، عدالت ، ہائی کورٹ بار ،اسلام آباد ... مزید
-
طاقت کا استعمال یا مذاکرات؟حکومت فیصلہ کرے ورنہ دیر ہوجائے گی،خورشیدشاہ، دہشت گردی کی کارروائیوں کی نشاندہی طالبان نے کرنی ہے تو پھر وزارت داخلہ طالبان کو انٹیلی ایجنسی اداروں میں شامل کردے، بھارت ... مزید
-
مالاکنڈ حراستی مراکز سے اٹھائے گئے 35لاپتہ افراد میں سے مزید 5 سپریم کورٹ میں ان کیمرہ پیش، حراستی مرکز میں موجود دو افراد کو پیش نہ کیا جاسکا
-
قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کا خارجہ پالیسی تبدیل کرنے پر شدید احتجاج ، امریکہ و سعودی عرب کی ایماء پر ایران پاکستان گیس پائپ لائن ے کو التواء کاشکار کرنے کا الزام، سعودی عرب دوست ملک ضرور ہے ... مزید
-
بھارتی فوج کا ایشیا کپ میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں کشمیری نوجوانوں پر تشدد ، ایک نوجوان کو تیز دھار آلے سے ذبح کردیا ، سینکڑوں طلباء کو پاکستان کی جیت کی خوشی منانے پر یونیورسٹی سے نکال ... مزید
-
پاکستان نیپال کے راستے مجاہدین بھیج رہا ہے ، بھارت کا الزام ، دہشتگردی کا ڈھانچہ ختم ، ممبئی حملوں کے ملزما ن کو سزا دینے تک وزیراعظم من موہن سنگھ کا دورہ پاکستان ممکن نہیں ، بھارتی وزارت داخلہ
-
پرویز مشرف کے وکلاء کا چوہدری نثار سے برطرفی کا مطالبہ ، وزیر داخلہ کچہری واقعہ پر فوری مستعفی ہوں ، پرویز مشرف کسی صورت 11مارچ کو پیش نہیں ہونگے ، احمد رضا قصوری ، چوہدری نثار کی موجودگی میں خود کو ... مزید
-
اسلام آباد، کچہری واقعے میں جاں بحق تمام 11 افراد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی، تمام افراد کو ایک ہی طرح سے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا،رپورٹ
-
طالبان ہم سے اور ہم ان سے مذاق کر رہے ہیں،فضل الرحمان،وزیراعظم کوکئی بہتر مشورے دیئے مگر ان میں مشورے قبول کرنے کی صلاحیت نہیں،میڈیا سے بات چیت
-
وزیرداخلہ بلند بالا دعوے کرتے ہیں اور جب ناکام ہوتے ہیں تو بجائے شرمندگی کے الزامات لگادیتے ہیں کہ اپوزیشن سیاست کررہی ہے،اعتزازاحسن،وزیر داخلہ کو یہ بھی معلوم نہیں کہ حملہ آوروں کی تعداد کتنی ... مزید
-
سینٹ میں اپوزیشن ارکان کی اسلام آباد کچہری کے واقعہ کی شدید مذمت،حکومت سے واضح پالیسی پیش کرنے اور دہشت گردوں کیخلاف بھرپور کارروائی،مذہبی و سیاسی جماعتوں کی مذمتی کانفرنس بلانے اور ایوان کو اعتماد ... مزید
-
اپریل میں بجلی چوروں اور قومی خزانے کے اربوں روپے کے ڈیفالٹرز کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرینگے ، عابد شیر علی، جن علاقوں میں ریکوریاں نہیں ہونگی وہاں کے ایس ڈی اوز سے لیکر اوپر تک کے حکام کو ... مزید
-
فوج، حکومت کے درمیان اختلافات کا تاثر دینے والے خود دہشتگردوں سے خوفزدہ ہیں،پرویز رشید ،ماضی میں پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی تربیت پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ، انہیں تربیت دینے کیلئے کچھ وقت چاہیے، ... مزید
-
حکومت پن بجلی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ مستقبل میں سستی بجلی سے ضروریات کو پورا کیا جاسکے، خواجہ آصف، تقریب کے موقع پر خطاب
-
کاروباری برداری کے تعاون سے ملکی معیشت بہتر ہورہی ہے ، اسحاق ڈار،تاجر برداری کے تعاون سے معیشت کے تمام بڑے اعشاریے ملکی معیشت میں بہتر ی کو ظاہر کرتے ہیں، حکومت برآمد کنندگان کی سہولت کیلئے اقدامات ... مزید
-
پرویزمشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت آ ج تک ملتوی ،وکلاء کے یوم سوگ اور ہڑتال کی وجہ سے استغاثہ اور وکلا صفائی کی غداری کیس میں پیش ہونے سے معذرت ،خصوصی عدالت غیرمحفوظ ہے مشرف پیش نہیں ہو سکتے ، احمد ... مزید
-
توانائی بحران حل کرنے کی کوششوں سے ملک کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکاہے،آنے والا وقت معاشی خوشحالی کا ہو گا؛جلیل عباس جیلانی،دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں،قیامِ امن ... مزید
-
پا کستان ر یلوے کی نجکاری نہیں ہو گی، کبھی بخشش کی سیا ست نہیں کی ، خو اجہ سعد رفیق، اکا نو می کلاس سے تعلق اورسید ھا سادہ آ دمی ہو ں، ریلوے سے کر پشن کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے ابھی مزید کا م کر نا ہے، خراب ... مزید
-
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کی یوٹیوب سے پابندی ہٹانے کیلئے اقدامات کرنے کی سفارش، آئندہ اجلاس میں خصوصی بریفنگ طلب،فاٹا اور دیگر قبائلی علاقوں میں موبائل فون کی سروسز ... مزید
-
پاکستان کیساتھ ملکر دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں، امریکا کا عمران خان کے بیان پر درعمل، پا کستان کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری اور قریبی رابطے ہیں، ، جان کیری دوبارہ پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں،ترجمان ... مزید
-
بھارت خطرناک ممالک میں سرفہرست،بم دھماکوں میں افغانستان ،عراق کو بھی پیچھے چھوڑدیا،گزشتہ سال212 دھماکوں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے،پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے دھماکوں میں بھارت کی شرح75 ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.