پرویز مشرف کے وکلاء کا چوہدری نثار سے برطرفی کا مطالبہ ، وزیر داخلہ کچہری واقعہ پر فوری مستعفی ہوں ، پرویز مشرف کسی صورت 11مارچ کو پیش نہیں ہونگے ، احمد رضا قصوری ، چوہدری نثار کی موجودگی میں خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں ،فیصل چوہدری

بدھ 5 مارچ 2014 08:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مارچ۔ 2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کے وکلاء نے ایٹ ایٹ کچہری واقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کی عدالتی مقدمے میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے سکیورٹی صورتحال یہی رہی تو سابق صدر پرویز مشرف آج بدھ کو بھی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے حکومت نے سابق صدر پرویز مشرف کی سکیورٹی کا مذاق اڑایا تھا کچہری واقع کے بعد حکومت کی کارکردگی کی قلعی کھل گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ افسوسناک واقع پر میں یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اپنے عہدے سے فوری طور پر مستعفی ہوں انہیں وزارت داخلہ کے عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں ۔ حکومت جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو امدادی طورپر پچاس ، پچاس لاکھ روپے فراہم کرے ۔ دوسری جانب پرویز مشرف کے دوسرے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی موجودگی میں اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں استدعا کرینگے حکومت عدالت کو کسی اور جگہ منتقل کرے ۔