پا کستان ر یلوے کی نجکاری نہیں ہو گی، کبھی بخشش کی سیا ست نہیں کی ، خو اجہ سعد رفیق، اکا نو می کلاس سے تعلق اورسید ھا سادہ آ دمی ہو ں، ریلوے سے کر پشن کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے ابھی مزید کا م کر نا ہے، خراب لو کو مو ٹو درست کئے جا ر ہے ہیں نئے خر ید نے کے لئے پیسہ نہیں ، گھوڑوں اور خچروں سے نظام نہیں چل سکتا ، ریلوے پر یم یو نین کی جا نب سے د ےئے گئے استقبا لیہ سے خطا ب

بدھ 5 مارچ 2014 08:08

راولپنڈ ی (آ ن لا ئن) و فاقی وزیر ریلوے خو اجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پا کستان ر یلوے کی نجکاری نہیں ہو گی کبھی بخشش کی سیا ست نہیں کی ، اکا نو می کلاس سے تعلق اورسید ھا سادہ آ دمی ہو ں ریلوے سے کر پشن کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے ابھی مزید کا م کر نا ہے خراب لو کو مو ٹو درست کئے جا ر ہے ہیں نئے خر ید نے کے لئے پیسہ نہیں ، گھوڑوں اور خچروں سے نظام نہیں چل سکتا ،یہ با ت انھوں نے راولپنڈی میں ریلوے پر یم یو نین کی جا نب سے د ےئے گئے استقبا لیہ سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی مزدور رہنما اشتیاق عا صی ،صدیق الفاروق ۔

(جاری ہے)

راجہ جا وید اخلا ص ، مرزا منصور بیگ سمیت دیگر نے بھی خطا ب کیاو فا قی وزیر نے کہا کہ ریلوے میں جی ایم کے تین عہدے ختم کر کے جی ایم آ پریشن کا ایک عہد ہ ہو گاکر پٹ ڈی ایس جہیز میں ملے ، سا بق چےئر مین ریلوے چےئر مین نہیں چور مین تھا اسے راہ راست پر لا نے کی کو شش کی مگر اسے فارغ کر کے ہی جان چھڑا نی پڑی ما ضی میں ریلوے کو اوپر سے نیچے تک افسروں اور ماتحت ملازمین نے بھی لو ٹنے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑی جام شورو بجلی پلا نٹ تک کو ئلہ کی مال کا کام مل گیا تو ریلوے کا خسارہ دور ہو جا ئے گا ریلوے ملازمین کے کواٹر چھوٹے اور نا قابل رہاش ہیں جنھیں بہتر رہا ش فراہم کر نے کے لئے ریلوے کی اراضی پر فلیٹس بنا ئے جا ئیں گے افسروں کو دس کنال کی کو ٹھی سے نکل کر عام مکا نوں میں رہنا ہو گا عیا شی اور لو ٹ کھسوٹ کا دور اب ختم ہو گیا ملا زمین کے بچوں کی تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی فرا ہمی کے لئے سکولوں کالجز اور ہسپتالوں میں اعلی معیاری اساتذہ اور ڈاکٹر ز کی تقرری کی جا ئے گی خو اجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کے معا ملا ت کو سمجھنے کے لئے سو ئیپر سے لے کر جی ایم تک کو ایک ٹیبل پر بٹھا کر ان سے مسائل پو چھے تب جا کر کچھ سمجھ سکا اب کا م ہو رہا ہے ہمیں دہشت گر دی کا نشا نہ بنا یا گیا جن لو گو ں نے ریل میں سفر کر نے والے معصوم لو گوں کی جا نیں لیں وہ وحشی اور جنگلیوں کی ما نند لڑ ر ہے ہیں ر یلوے ٹر یک کو محفوظ بنا نے کے لئے پٹرو لنگ کے نظام کو بہتر کیا گیا جس کے نتیجہ میں دو بم ناکارہ بنا ئے گئے جبکہ ایک دہشت بھاگ گیا ٹر یک ، ٹر ین اور مسافروں کی زند گی کو محفوظ بنا نا ہما ری ذ مہ داری ہے انھو ں نے کہا بطور وزیر میں کو ئی مراعات نہیں لے رہا 96مسافر ٹر ینوں کے ساتھ اتنی ہی فر یٹ ٹر ینیں چلیں گی تو ٹر ین کا خسارہ کم ہو سکے گا ر یلوے مزدوروں کی کا وشوں سے مر مت کئے گئے انجنوں کو فر یٹ ٹر ینوں سے منسلک کیا گیا جس کے بہتر نتا ئج آ ر ہے ہیں انھو ں نے کہا مزدور کی خو شحالی کے لئے جی ایم سے ایک عام مزدور تک محنت کر نا ہو گی ٹر ین چلے گی تو مزدور بھی خو شحال ہو گا اچھے لو گو ں کو تلا ش کر کے آ گے لا یا جا رہا ہے ارکان قو می اسمبلی کا مجھ پر دبا ؤ آ تا ہے کہ ہمارے حلقہ کا اسٹا پ منظور کرو مگر سٹاپ اسی پر ہو گا جو اسٹیشن منا فع دیں گے ،وزیر اعظم نو از شریف کا کر یڈ ٹ جا تا ہے کہ انھوں نے مکمل فر ی ہینڈ دیا ان کی خو اہش ہے کہ پا کستان ریلوے اپنے پیروں پر کھڑی ہو اگر فری ہینڈ نہ ہو تا تو شاید کا م نہ کر پا تا ، میں اللہ کے بعد آ پ لو گو ں کو جو اب دہ ہو ں۔

متعلقہ عنوان :