پاکستان کیساتھ ملکر دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں، امریکا کا عمران خان کے بیان پر درعمل، پا کستان کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری اور قریبی رابطے ہیں، ، جان کیری دوبارہ پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں،ترجمان امریکی دفتر خارجہ

بدھ 5 مارچ 2014 08:09

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مارچ۔ 2014ء) امریکا نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کیساتھ مل کردہشت گردی ختم کرنا اور خطے میں امن چاہتا ہے۔امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان جین پساکی کا عمران خان کے بیان پر کہنا تھا کہ امریکا کے پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں، پاکستان کے ساتھ اسٹرٹیجک تعلقات اس کے ساتھ اچھے تعلقات کا ثبوت ہیں۔

جین پاسکی کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے گزشتہ سال پاکستان کا دورہ کیا تھا اور وہ پاکستان کا دوبارہ دورہ کرنے کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان نے گزشتہ روز الزام لگایا تھا کہ امریکا پاکستان میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور ہماری فوج سے اپنے کام کرانا چاہتا ہے۔ ا مر یکی تر جما ن نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستانی حکومت کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری جاری رکھی ہوئی ہے، امریکا خطے کو پر امن اور مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔

پاکستانی حکومت کے ساتھ حالیہ اسٹریٹیجک مذاکرات اور رابطے اس کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ جان کیری پچھلے سال پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں، جان کیری دوبارہ پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔