ایران،چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، چار ہلاک

بدھ 5 مارچ 2014 08:00

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مارچ۔ 2014ء)ایران میں عہدیداروں نے کہا ہے کہ پیر کی رات دیر گئے ایک چھوٹا طیارہ خلیج فارس میں گر کر تباہ ہو گیا جس سے اس میں سوار تمام چار افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ’ارنا‘ نے کہا ہے کہ اسٹیٹ ایوی ایشن آرگنائزیشن کا ’فالکن 20 طیارہ‘ تربیتی پرواز پر تھا جب یہ حادثہ پیش آیا اور وہ ملک کے سیاحتی علاقے کش میں گر کر تباہ ہوا۔

حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملبے سے چاروں لاشیں بھی مل گئی ہیں۔ایران میں فضائی حادثوں کی وجہ پرانے طیارے اور اْن کی مناسب دیکھ بھال نا ہونا بتائی جاتی رہی ہے۔اس ملک میں ایک مہلک حادثہ جنوری 2011ء میں شمالی ایران میں پیش آیا جب برفانی طوفان کے سبب مسافر جہاز ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوئے گر کر تباہ ہو گیا جس میں کم از کم 77 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :