ایسٹونیا کے وزیر اعظم نے استعفیٰ دے دیا

بدھ 5 مارچ 2014 08:01

تالِن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مارچ۔ 2014ء)ایسٹونیا کے وزیر اعظم آندروس اَنسیپ مستعفی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ ماہ ہی مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔ وہ تین مرتبہ اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسٹونیا کے صدر کو آئندہ چودہ روز میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے نئے اْمیدوار کو نامزد کرنا ہو گا جو بعدازاں کابینہ نامزد کرے گا۔ انسیپ کی ریفارم پارٹی نے سیم کالیس نئی حکومت بنانے کے لیے نامزد کر رکھا ہے۔