فوجداری قانون(ترمیمی) بل اور ہندو شادی بل قومی اسمبلی میں پیش،سپیکر نے متعلقہ کمیٹیوں کے حوالے کر دیا

بدھ 5 مارچ 2014 07:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مارچ۔ 2014ء)فوجداری قانون(ترمیمی) بل اور ہندو شادی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیئے گئے جنہیں سپیکر نے متعلقہ کمیٹیوں کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز نجی کارروائی دن کے موقع پر رکن اسمبلی شائستہ پرویز نے مجموعہ تعزیرات پاکستان 1860 ء اور مجموعہ ضابطہ فوجداری 898 اور قانون شہادت آرڈر 1984 میں مزید ترمیم کرنے کا بل (فوجداری قانون(ترمیمی ) بل2014 ایوان میں پیش کر دیا ۔بعد ازاں اقلیتی رکن رمیش لعل نے بھی پاکستان میں رہائشی پذیر ہندوؤں کے لئے احکام وضع کرنے کا بل (ہندو شادی بل2014) پیش کر دیا۔بعد ازاں سپیکر قومی اسمبلی مذکورہ بلز کو متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیا

متعلقہ عنوان :