مسلسل 3گیندیں فل ٹاس کرانے پر فیلڈ ایمپائر نے عبدالرحمان کو باؤلنگ سے روک دیا ،کرکٹ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی سپنر کو بیمر کرانے پر باؤلنگ سے روکاگیا، رحمان نے بغیر آفیشل گیند کرائے 8رنز دیئے ،فواد عالم نے ان کی جگہ اوور مکمل کیا

بدھ 5 مارچ 2014 07:54

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مارچ۔ 2014ء) ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کیخلاف میچ کے دووران لفٹ آرم سپنر عبدالرحمان کو مسلسل 3گیندیں فل ٹاس کرانے پر فیلڈ ایمپائر نے باؤلنگ کرانے سے روک دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عبدالرحمن جو ایک طویل عرصے کے بعد ایشیا کپ میں قومی ٹیم کا حصہ بنے تھے لیکن بدقسمتی سے وہ اپنی کارکردگی نہ دکھا سکے اور بنگلہ دیشی بیٹسمین کو مسلسل 3گیندیں فل ٹاس کرائی جس پر فیلڈ ایمپائر نے انہیں وارننگ کے بعد میچ میں مزید باؤلنگ کرانے سے روک دیا ۔

کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی سپنر کو بیمر کرانے پر باؤلنگ سے روک دیا گیا ۔ عبدالرحمان پہلے باؤلر بن گئے ہیں جنہیں بغیر کوئی آفیشل گیند پھینکے 8رنز دیئے ہیں ۔ اس موقع پر ان کی جگہ فواد عالم کو گیند دی گئی جنہوں نے عبدالرحمان کا اوور مکمل کیا ۔

متعلقہ عنوان :