بھارت میں پارلیمانی انتخابات 7اپریل سے ہونگے،الیکشن کمیشن کا اعلان، 9مراحل میں12مئی تک جاری رہیں گے ، 814ملین افراد اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ،الیکشن کمیشن ، تمام سٹیک ہولڈرز ، بالخصوص سیاسی جماعتیں اور امیدوا نتخابی مہم کے دوران شفافیت اور سیاسی گفتگو کے اعلیٰ، معیارات اور جمہوری روایات کو برقرار رکھیں،چیف الیکشن کمشنر وی ایس سامپاتھ کی پریس کانفرنس

جمعرات 6 مارچ 2014 08:02

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مارچ۔2014ء)دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بھارت نے بدھ کے روز 9مراحل پر مشتمل پارلیمانی انتخابات کا آغاز 7اپریل سے کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں متوقع طور پر سخت گیر نریندرا مودی کی قیادت میں اپوزیشن ہندو قوم پرستوں کی کامیابی دیکھی جارہی ہے ۔الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ انتخابات 9مراحل میں12مئی تک جاری رہیں گے جس میں 814ملین افراد اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ، یہ تعداد 2009ء میں ہونیوالے گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں 100ملین مزید بڑی ہے ۔

انتخابات کے نتائج کا اعلان 16مئی کو گنتی کے بعد متوقع ہے ۔چیف الیکشن کمشنر وی ایس سامپاتھ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ انتخابات کی ابتدائی تاریخ 7اپریل ہو گی ، سامپاتھ نے کہا کہ کمیشن تمام سٹیک ہولڈرز اور بالخصوص سیاسی جماعتوں اور امیدواروں سے اپیل کرتا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران شفافیت اور سیاسی گفتگو کے اعلیٰ معیارات کے ذریعے شفافیت اور جمہوری روایات کو برقرار رکھیں ۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر 9لاکھ 30ہزار پولنگ سٹیشنز قائم کئے جائیں گے جو بھارت کی خط استوائی جنوبی پٹی سے لے کر شمال میں دور افتادہ ہمالیہ تک پھیلے ہوں گے ۔سامپاتھ کا کہنا تھا کہ کمیشن نے ملک بھر میں موسم کی صورتحال ، سکول میں چھٹیوں اور کسانوں کے لئے فصل کاشت کرنے کے وقت کو مدنظر رکھ کر تاریخوں کا تعین کیا ہے ۔بائیں بازو کی کانگریس پارٹی کی قیادت میں اتحادی حکومت کی جانب سے دو معیاد پوری کرنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جس کی قیادت مودی کررہے ہیں ، آئندہ پارلیمنٹ میں پیشن گوئی کی جارہی ہے یہ سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی ۔