یوکرائن کے بحران پر بیجنگ اور ماسکو کا رابطہ

جمعرات 6 مارچ 2014 08:03

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مارچ۔2014ء)چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ماسکو حکومت دیگر فریقین کے ساتھ مل کر یوکرائن کے بحران کے سیاسی حل کی کوششوں کے آگے بڑھانے میں کامیاب ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

چینی وزرات خارجہ نے بتایا ہے کہ صدر جن پنگ نے یوکرائن کی صورتحال کو انتہائی پیچیدہ اور حساس قرار دیا ہے۔ کریملن کے مطابق بیجنگ اور ماسکو یوکرائن کے مسئلے پر تقریباً ایک جیسا موٴقف رکھتے ہیں۔ چین روس کا ایک اہم حلیف ملک قرار دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :