بر طا نیہ ، برقعہ پوش مسلم خاتون اور بچی کو گاربیج سے تشبیہ دینے پر ٹوری پارٹی کا کاوٴنسلر معطل ، پارٹی کا آ ئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھی انہیں ٹکٹ نہ دینے کااعلان

جمعرات 6 مارچ 2014 08:04

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مارچ۔2014ء)برقعہ پوش خاتون اور بچی کو گاربیج کے تھیلوں سے تشبیہ دینے پر برطانیہ کی ٹوری پارٹی کے کاوٴنسلر کرس جو ہاننائیڈز کو معطل کردیا گیا ہے، وہ اگلے بلدیاتی الیکشن میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق کرس جو ہاننائیڈز نارتھ لندن کے علاقے انفیلڈسے کونسلرمنتخب ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے برقعہ پوش خاتون اوربچی کی تصویرکو سماجی ویب سائٹ پرشیئرکرتے ہوئے بچی کو قریب پڑے گاربیج کے تھیلے سے تشبیہ دی تھی۔

ٹوری پارٹی نے انہیں بارہ ماہ کے لیے پارٹی سے نکال دیا ہے اور مئی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی انہیں ٹکٹ نہ دینے کااعلان کیا ہے۔ کنزریٹوپارٹی کے منتخب کونسلر کی جانب سے ایسے بیان پر مسلم کمیونٹی نے شدید ردعمل ظاہر کیا تھا