امریکہ کا میزائل نظام اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ،پنٹاگان نے حکومت سے300 ارب ڈالر مانگ لئے

جمعرات 6 مارچ 2014 08:05

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مارچ۔2014ء)امریکی محکمہ دفاع نے میزائل نظام کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میزائل ڈیفنس ایجنسی کے ڈائریکٹر وائس ایڈمرل جیمز سیرنگ نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ رواں سال کئی تجربات کی ناکامی کے بعد کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے حکومت سے مالی سال2015 کے بجٹ میں300 ملین ڈالرز مختص کرنے کی اپیل کی ہے تا کہ میزائل نظام کو اپ گریڈ کر کے اس کی صلاحیت بڑھائی جائے ۔اپ گریڈیشن کے بعد میزائل کے ذریعے دشمن کے طویل رینج میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے قبل تباہ کرنے کی صلاحیت حاصل ہو جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :