تیونس گستاخ رسول کورہا کردیاگیا

جمعرات 6 مارچ 2014 08:05

تیونس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مارچ۔2014ء)تیونس میں ایک شخص کو ، جس نے حضرت محمد کے حوالے سے گستا خا نہ خا کے آ ن لائن شائع کئے تھے ،کو گزشتہ روز رہا کردیا گیا ، یہ بات اس کے وکیل نے بتائی ۔اس کی رہائی صدارتی معافی کے اعلان کے دو ہفتے بعد عمل میں آئی۔

(جاری ہے)

احمد مسلمی نے اے ایف پی کو بتایا کہ 29سالہ جبیور مجیری اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔مجیری کو اپنے فیس بک پیج پر کارٹون شائع کرنے کے جرم میں ساڑھے سات سال قید کی سزاء سنائی گئی تھی ، اس واقعہ نے تیونس میں شدید تنازعہ کو جنم دیا تھا ۔تاہم سیکولر اپوزیشن اور حقوق انسانی کے گروپوں نے اس کی رہائی کے لئے مہم چلائی تھی ۔