عراق،نو بم دھماکوں میں 12افرادہلاک، 60سے زائد زخمی

جمعرات 6 مارچ 2014 08:05

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مارچ۔2014ء) عراق کے دارلحکومت بغداد کے زیادہ تر شیعہ اکثریتی علاقوں 9بم دھماکوں میں کم ازکم 12افراد ہلاک ہو گئے ، یہ بات حکام نے بدھ کے روز کہی ، جیسا کہ عراق کو کئی سالوں کے عرصے میں بدترین تشدد کا سامنا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ سات کاربم اور دو سڑک کنارے نصب بم دھماکے بغداد کے چھ مختلف علاقوں میں ہوئے جن میں 60سے زائد افراد زخمی بھی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

سب سے خونی ترین حملہ وسطی بغداد کے ضلع کرادہ میں کیا گیا جس میں کم ازکم تین افراد ہلاک اور 10زخمی ہو گئے ، بغداد ملک میں مسلسل ہدف بننے والے شہروں سے ایک ہے جہاں تقریباً روزانہ کی بنیاد پر بم دھماکے اور فائرنگ کے واقعات سامنے آتے ہیں ۔سنی جہادی اکثر عراق کی شیعہ اکثریت کو ہدف بناتے ہیں جنہیں وہ مرتد سمجھتے ہیں ۔عراق ایک سال کے طویل عرصے سے خون خرابے کا شکار ہے جو 2008ء کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے ، اس کی وجہ ملک کی سنی عرب اقلیت میں بڑے پیمانے پر انحراف اور ہمسایہ ملک شام میں خونی خانہ جنگی ہے ۔اے ایف پی کے سکیورٹی اور ہسپتال ذ رائع کی بنیاد پر اعداد وشمار کے مطابق عراق میں یکم جنوری سے تشدد میں 1790سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :