مظفرگڑھ ،سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفی کھر کا جائیداد کے تنازعہ پر اپنے بھتیجے پر مبینہ تشدد ،بھتیجے نے چچا کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے پولیس کو درخواست دیدی

جمعرات 6 مارچ 2014 07:59

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مارچ۔2014ء) سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفی کھر نے جائیداد کے تنازعہ پر مبینہ طور پر اپنے بھتیجے کو تشدد کا نشانہ بناڈالا ،بھتیجے نے اپنے چچا سابق گورنر پنجاب کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے پولیس کو درخواست دیدی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کی مطابق مظفرگڑھ کے علاقے سنانواں میں غلام مصطفی کھر کے بھائی سابق ممبر قومی اسمبلی ملک غلام عربی کھر کی برسی کے موقع پرسابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفی کھر اور ان کے بھتیجے شاہنواز کھر کے درمیان جائیداد کے تنازع پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد مبینہ طور پر غلام مصطفی کھر نے مبینہ طور پر اپنے بھتیجے شاہنواز کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔

جبکہ دوسری جانب سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفی کھر نے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہنواز کھر نے جائیداد چھیننے کی خاطراپنی والدہ سابق ممبر صوبائی اسمبلی سفینہ صائمہ کھرکیساتھ بدتمیزی کی اور اسے اپنے گھر سے نکال دیا جس پر خاندان کا سربراہ ہونے کے ناطے انھوں نے شاہنواز کی سرزنش کی مگر تشدد نہیں کیا ،انھوں نے کہا کہ شاہنواز ان کی کردار کشی کر رہا ہے ۔جبکہ شاہنواز کھر نے تشدد کے الزام میں اپنے چچا کیخلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے تھانہ سنانواں کو درخواست دیدی ہے ۔

متعلقہ عنوان :