قومی اسمبلی پیٹرولیم کمیٹی کی پیٹرولیم ہاوٴس کے بارہ کروڑ پچاس لاکھ روپے مالیت کے تعمیراتی منصوبے کو پی اے سی کو بجھوانے اور خصوصی آڈٹ کروانے کی ہدایت

جمعرات 6 مارچ 2014 07:59

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مارچ۔2014ء ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل نے پیٹرولیم ہاوٴس کی سائیٹ پر تعمیر کے بارہ کروڑ پچاس لاکھ روپے منصوبے کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بجھوانے اور اس کے خصوصی آڈٹ کروانے کی ہدایت کر دی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل نے بدھ کے روز چئیر مین کمیٹی چوہدری بلال احمد ورک کی سربراہی میں پیٹرولیم ہا ؤس کی زیر تعمیر سائیٹ کا دورہ کیا اور وہاں پر جاری تعمیراتی کاموں کا جا ئزہ لیا۔

اس دوران وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کے اعلی حکام نے کمیٹی کا استقبال کیا اور اراکین کمیٹی کو زیر پیٹرولیم ہاوٴس کی سائیٹ پر تعمیر کے حوالے سے پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ پیٹرولیم ہا ؤس کے تعمیراتی منصوبہ کو 25 جون 2014 ء تک مکمل کر لیا جا ئے گا اور اس حوالے سے تعمیراتی کام کا نوے فیصد کام مکمل کرلیاگیا ہے، جبکہ بقیہ دس فیصد کیلئے بارہ کروڑ پچاس لاکھ روپے درکار ہیں۔

(جاری ہے)

اراکین کمیٹی نے تعمیراتی کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے بارہ کروڑ پچاس لاکھ روپے کے مطالبے کو منظور کرلیا۔ اس موقع پرئیر مین کمیٹی چوہدری بلال احمد ورک نے پیٹرولیم ہاوٴس کی تعمیر کے منصوبے کی تمام تفصیلات پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کو بھجوانے اوراس کا آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے خصوصی آڈیٹ کروانے کی بھی ہدایت کردی۔

متعلقہ عنوان :