تونسہ،گھر میں دھماکہ،2بچے جاں بحق،میاں بیوی سمیت3 زخمی

جمعرات 6 مارچ 2014 08:02

تونسہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مارچ۔2014ء)تونسہ میں گھر میں دھماکہ ،2 بچے جاں بحق اور3 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تونسہ کے نواحی علاقے بستی بھمبان میں عصمت اللہ نامی شخص کے گھر میں زور دار دھماکہ ہوا جس سے 2 بچے 6 سالہ عنایت اور 8 سالہ کلیم اللہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ان بچوں کے والد عصمت اللہ اور اس کی بیوی سمیت3 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔پولیس نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے یہ گیس سلنڈر دھماکہ یا یا پھر بارود مواد کے ذریعے دھماکہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :