کرکٹر عمر اکمل کے اہلخانہ نے ٹریفک وارڈن سے صلح کیلئے رابطہ کرلیا ، اگر ٹریفک وارڈن عمر اکمل کو معاف کرنا چاہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا ، سی ٹی او لاہور

جمعرات 6 مارچ 2014 07:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مارچ۔2014ء) لاہور میں کرکٹر عمر اکمل کے اہل خانہ نے ٹریفک وارڈن ذیشان سے صلح کے لیے رابطہ کرلیا ہے۔ کرکٹر عمر اکمل کا چند روز قبل گلبرگ کے علاقے میں ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن ذیشان سے جھگڑا ہواتھا جس پر اس کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سی ٹی او نے بتایا کہ عمر اکمل کے اہل خانہ نے ٹریفک وارڈن ذیشان سے صلح کے لیے رابطہ کیاہے اگر ٹریفک وارڈن کرکٹر عمر اکمل سے صلح کرنا چاہتا ہے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ان کا کہناتھا کہ عمر اکمل کے ڈرائیونگ لائسنس کو منسوخ کرنے کے لیے جو نوٹس بھجوائے گئے تھے اس کا لیگل جواب انہیں موصول ہوچکاہے۔

متعلقہ عنوان :