یورپ میں تجارتی مراعات ملنے سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی برآمدات بڑھیں گی‘ وزیراعظم نواز شریف،پاکستان 216 ممالک کو برآمد ات کرتا ہے جن میں سے 76 فیصد برآمدات 20 ممالک کو کی جاتی ہیں،ہم آئندہ پچاس سال کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر منصوبہ بندی کررہے ہیں ،حکومت کا کام کاروبار نہیں بلکہ تجارت اور صنعت کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔ وزیراعظم کا لاہور میں آٹو موٹر شو 2014ء کی تقریب سے خطاب
جمعہ 7 مارچ 2014 08:04
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مارچ۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان 216 ممالک کو برآمد ات کرتا ہے جن میں سے 76 فیصد برآمدات 20 ممالک کو کی جاتی ہیں لیکن اس کا دائرہ کار بڑھانا ہوگا‘ جی ایس پی پلس کے تحت 90 فیصد پاکستانی مصنوعات یورپ جاسکیں گی جس سے یورپ میں تجارتی مراعات ملنے سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد بڑھے گی‘ ہماری قیادت آئندہ پچاس سال کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر منصوبہ بندی کررہی ہے اور آئندہ پچیس سال کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر بجلی کے کارخانے لگائے جارہے ہیں جو دوسرے دور حکومت میں 65 سالوں میں 16 ہزار میگاواٹ کے منصوبے بنائے گئے انہیں ہماری حکومت چار سالوں میں مکمل کرے گی۔
بدھ کو وزیراعظم نے لاہور میں آٹو موٹر شو 2014ء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کیلئے صنعتی شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اسے بالکل نظرانداز نہیں کیا جاسکتا اور صنعتی ترقی معیشت کی ترقی ہے۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ اب ہمیں اپنی برآمدات کا دائرہ وسیع کرنا ہوگا کیونکہ معیشت کی ترقی میں ہی ملکی ترقی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 216 ممالک کو برآمدات کرتا ہے اور 76 فیصد برآمدات 20 ممالک کو کی جاتی ہیں لیکن اب ہمیں اس کا دائرہ مزید وسیع کرنا ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ جی ایس پی پلس کے تحت 90 فیصد پاکستانی مصنوعات یورپ جاسکیں گی اور یورپ میں تجارتی مراعات ملنے سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی برآمدات بڑھیں گی۔ جس سے ملک اور معیشت کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام کاروبار نہیں بلکہ تجارت اور صنعت کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔ حکومت کا فرض نجی شعبے کی حوصلہ افزائی اور یکساں مواقع کی فراہمی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ 2 جنوری 1972ء کا دن پاکستان کی معیشت کیلئے تباہ کن ثابت ہوا۔ اس دوران 32 صنعتوں کو قومی تحویل میں لے کر لوٹ کھسوٹ کی گئی جس کے نتیجے میں منافع بخش صنعتیں چند دنوں میں تباہ ہوگئیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ 1960 میں سنگاپور گئے تھے اور اس دوران سنگاپور میں کچھ بھی نہیں تھا لیکن آج سنگاپور ہم سے بہت آگے نکل چکا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 1999ء میں ملک بہت بہتر پوزیشن میں تھا لیکن اس کے بعد ملکی معیشت کو تباہ کردیا گیا‘ اب حکومت خراب معیشت کو سنبھالا دے گی۔ نواز شریف نے کہا کہ اگر ہم نے ہمت ہاری تو پھر گذشتہ پندرہ سال والا حال ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردیاور توانائی بحران کے خاتمے کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہے اور اس میں معیشت کی بحالی اہم جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی حالات اتنے بھی نہیں بگڑے کہ درست نہ کئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ تمامتر بحرانوں میں ثین پاکستان کا بھرپور ساتھ دے رہا ہے اور مسائل کے حل کیلئے چینی قیادت پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ پاک چین تعاون سے توانائی سمیت مواصلات کے منصوبے جلد مکمل ہوں گے اور ہماری قیادت آئندہ پچاس سال کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر منصوبہ بندی کررہی ہے اور آئندہ پچیس سال کی مانگ کو پیش نظر رکھ کر بجلی کے خارخانے بھی لگائے جارہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ تھر میں 330 میگاواٹ کے دو منصوبے شروع کئے جائیں گے اور تھر میں کوئلے کے وسیع ذخائر سے مکمل استفادہ کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف کوئلے اور سورج سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے لگارہے ہیں۔ پنجاب میں بہت جلد 8 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے مکمل ہوں گے اور 21 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی کی پیداوار آئندہ چند سالوں میں شروع ہوجائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ 65 سالوں میں 16 ہزار میگاواٹ کے منصوبے لگائے گئے لیکن ہماری حکومت چار سالوں میں کرے گی۔ نواز شریف نے کہا کہ لاہور تا کراچی موٹروے کی ابتدائی رپورٹ بنالی گئی ہے‘ اب اس کا ڈیزائن بن رہا ہے اور لاہور‘ اسلام آباد موٹروے کی تعمیر نو کا کام بھی جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین سے 33 ارب ڈالر کے منصوبوں کیلئے مفاہمت ہوچکی ہے۔ چین سے سات سال تک ہر سال 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی جبکہ وزیراعظم نے مقامی صنعتکاروں کو باہمی تعاون سے اپنی کار بنانے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعہ 7 مارچ 2014 کی مزید خبریں
-
ایشیاء کپ ،میزبان بنگلہ دیش پر قسمت کی دیوی ایک مرتبہ پھر مہربان نہیں ہو سکی، آخری لیگ میچ میں بھی سری لنکانے 3وکٹوں سے شکست دیدی ،،نجلومیتھیوزمین آف دی میچ قرار
-
ایشیاکپ میں سری لنکاناقابل شکست، میزبان بنگلہ دیش چاروں میچ ہارگئی
-
جب تک فٹ ہوں ٹیم کیلئے کھیلتا رہوں گا ، شاہد خان آفریدی ، جس دن ٹیم پر بوجھ بنا کرکٹ چھوڑ دونگا ، پاک بھارت کرکٹ رابطے بحال ہونے چاہیں ،پاکستان نے خطرات کے باوجود بھارت کے دورے کئے ، وہاں کھیل کر بہت ... مزید
-
پیرصاحب پگاراکی وزیراعظم سے لاہور میں ملاقات، ملک کا امن کراچی کے امن سے منسلک ہے‘جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائیگی، چین کے ساتھ مل کر پورٹ قاسم میں بجلی کے چھ سو ساٹھ میگاواٹ ... مزید
-
وفاقی حکومت کا دارالحکومت اسلام آباد کو رینجرز کے سپرد کرنے کا فیصلہ ،رینجرز اہم علاقوں کی سیکیورٹی اور گشت کے فرائض سر انجام دے گی، اسلام آباد کچہری میں ہونے والے حملوں کے بعد سول اور ملٹری قیادت ... مزید
-
وزیر اعظم نواز شریف سے ترکی کے دو رکنی وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال
-
آشیانہ فیصل آباد اور ساہیوال کیلئے پلاٹوں اور گھروں کی قرعہ ا ندازی اور الاٹمنٹ کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل ،کمیٹی تمام امو ر کا جائزہ لے کر جلد رپورٹ پیش کرے گی‘وزیراعلیٰ کا آشیانہ ہاؤسنگ ... مزید
-
لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی گیس چوری سے متعلق مقدمات نمٹانے کیلئے ایڈیشنل سیشن ججز نامزد کرنے کی ہدایت ، پنجاب بنک فراڈ کیس کے ملزم شیخ افضل کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست پر پنجاب بنک سے جو اب ... مزید
-
لاہور ہائیکورٹ ، این اے 118 میں انگوٹھوں کی شناخت کرکے ووٹوں کی گنتی کیخلاف حکم امتناعی میں 12 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے پلڈاٹ ، نادرا سے جواب طلب
-
پیپلز پارٹی والے معافی مانگ کر کبھی ملک سے نہیں بھاگے، نثار احمد کھوڑو ، یہ ملک ہمارا ہے اور اسی ملک میں رہ کر سیاست کررہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، بھٹو خاندان ہمارا اثاثہ ہے شہید ذوالفقار ... مزید
-
پورا پاکستان مشکل میں ہے، طالبان سے جنگ بندی پر یقین نہیں رکھتے،رحمن ملک
-
بلندبانگ دعوؤں کے باوجود وزیراعلیٰ پرویزخٹک وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب چارکنال سے بڑے گھرمیں رہائش پذیر ہیں ،اپوزیشن اراکین خیبرپختونخوااسمبلی
-
زرعی شعبے کو ترقی دینے کے لیے اجتماعی طرز فکر کی ضرورت ہے، اسحاق ڈار ، مالی شمولیت کو فروغ دینے میں ڈی ایف آئی ڈی اور اسٹیٹ بینک کے درمیان شراکت داری خوش آئند ہے، وفاقی وزیر خزانہ
-
بلوچستان کو دہشت گردی اور بدامنی جیسے حالات کا سامنا ہے ،میجر جنرل اعجاز شاہد،1600 سے زائد ریکروٹس تربیت مکمل کرکے فرنٹیئر کور کے دستوں میں شمولیت اختیار کرینگے،وہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ... مزید
-
قومی اسمبلی سے واضح اکثریت سے منظور ہونے والے انتہائی اہمیت کے حامل بلوں کو حکومت کے پاس سینٹ میں اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے منظور نہ کرایا جاسکا ، چیئرمین سینٹ نے معاملہ متعلقہ سٹینڈگ کمیٹی کے سپرد ... مزید
-
سپریم کورٹ میں نئی روایت ،عدالتی ریمارکس کے خلاف نظرثانی درخواست دائر، حج کرپشن کیس میں مبینہ ملوث راؤ شکیل کی درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور،ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری
-
یورپی یونین نے برطرف صدر یانوکووچ کے اثاثے منجمد کردیئے
-
ملائیشیا: سابق نائب وزیرِاعظم کے خلاف غیر فطری جنسی تعلقات کے الزامات سے بریت کے خلاف حکومتی اپیل کی سماعت کا آغاز
-
اسرائیل کا ایرانی بحری جہاز کواپنی بندرگاہ پر لانے کا اعلان،ایران نے غزہ اسلحہ بھیجنے سے متعلق اسرائیلی الزام مسترد کردیا
-
سعودی عرب: مقوی مشروبات پر پابندی، کمپنیوں میں افراتفری، حکومت کے فیصلے کے بعد کمپنیوں کو شدید مالی نقصان کا خطرہ
-
دہشت گردی کا واقعہ نسل پرستی کا نتیجہ نہیں تھا،چینی حکام
-
اقوام متحدہ کی طرف سے شامی باغیوں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام
-
یوکرائنی بحران: امریکا اور یورپی اقوام کے مطالبات کو روس نے ماننے سے انکار کر دیا ، روس اور مغربی اقوام کا مذاکراتی عمل جاری رکھنے کا عہد
-
بھارت ، ایک جوڑے کو جادوگری کے شبے میں تشدد کر کے ہلاک کر دیا گیا
-
سی آئی اے امریکی انٹیلی جنس کمیٹی اراکین کی جاسوسی کرنے لگی،اندرونی چھان بین شروع
-
وزیراعظم سے حکومت اور طالبان کمیٹیوں کی مشترکہ ملاقات،دہشت گردی کے واقعات پر وضاحت طلب کرنے کیلئے وفدوزیرستان بھیجنے کا فیصلہ، مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کی تجاویز،دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام، ... مزید
-
جج رفاقت اعوان اپنے ہی گارڈ کی گولی کا نشانہ بنے جس کا اعتراف خود گارڈ نے کرلیا ہے، چوہدری نثار کا انکشاف ،2چشم دید گواہ بھی ہیں،افسوس سانحہ کچہری پر اپوزیشن نے متفق ہونے کی بجائے حکومت کو آڑے ہاتھوں ... مزید
-
ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان اپنے گن مین کی گولی کا نشانہ بنے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا انکشاف
-
پاکستانی ٹیم کے حامی کشمیری طلبہ پر سے بغاوت کا مقدمہ واپس لے لیا گیا ،بھارتی یونیورسٹی سے نکالے گئے کشمیری طلباء 3دن بعد بھوک و پیاس کی حالت میں گھر پہنچ گئے ، سفری اخراجات دیئے گئے نہ ٹرانسپورٹ ... مزید
-
قومی اسمبلی ، اپوزیشن اور حکومتی اتحادیو ں کی جانب سے قومی داخلی پالیسی پر کڑی تنقید، تنقید سے بہتر ہے اپوزیشن مثبت تجویز دے، حکومت کا جواب ،موجودہ جنگ دہشتگردی کیخلاف نہیں بلکہ کثیر المقاصد جنگ ... مزید
-
کور کمانڈرز اجلاس، آرمی چیف آج مذاکراتی کمیٹی میں شمولیت کیلئے فوجی افسران کے ناموں پر غور کریں گے ، 10رکنی مذاکراتی کمیٹی 3فوجی افسران شامل ہوں گے
-
حکومت اور اپوزیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے جسٹس ریٹائرڈ بھگوان داس کے نام پر اتفاق
-
ملک میں توانائی و پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے قومی اقتصادی رابطہ کونسل کے مختلف آبی منصوبوں کیلئے امداد کی منظوری کا اعلان ،حکومت عوام کے مسائل حل میں سنجیدہ ہے، اس حوالے سے جنگی بنیادوں پر اقدامات ... مزید
-
بھارت سے تجارت کا معاملہ نئی حکومت آنے کے بعد آگے بڑھایا جائیگا،سردار ایاز صادق، ایسی نئی سرمایہ کاری پالیسیاں مرتب کرنے کی اشد ضرورت ہے جن سے غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کیا جاسکے،میاں طارق مصباح،قومی ... مزید
-
پاکستا ن کی جا نب سے کشمیر ی طلبا ء پر بھا رتی تشددکی مذمت ،پاکستانی ٹیم کی جیت کی خوشی منانے پر کشمیر ی طلبا ء کو غدار کہنا افسوناک ہے، ان طلباء کے لئے پاکستان کے دل اور تعلیمی ادارے کھلے ہیں،وزیر ... مزید
-
اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کے تحت اسلامی قوانین وضع کئے جائیں ، مولانا فضل الرحمن، بندوق کے زور پر شریعت نافذ کرنا جرم ہے تو پارلیمنٹ میں بیٹھ کر جان بوجھ کر اسلامی قوانین میں رکاوٹ ڈالنا بھی ... مزید
-
خیبر پختونخواہ سے ایک منظم جرائم پیشہ گروہ اعلیٰ سفارتی عہدیدار کو جان سے مارنے،بچوں کے اغوا اور دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے،یمنی سفارتخانے کا دعوی ، صنعاء میں تعینات پاکستانی سفیر کی ... مزید
-
پارلیمنٹ لاجز میں نازیبا حرکات،خصوصی تحقیقاتی کمیٹی نے رہائش پذیر ارکان پارلیمنٹ اور سٹاف کو طلب کرلیا،کسی ممبر سے ذاتی دشمنی نہیں‘غلطیوں کی نشاندہی کی ہے اور آج کے دور میں سب سے زیادہ پریشان سچ ... مزید
-
ہنگو، بم دھماکے میں پولیٹیکل ایجنٹ سمیت2 افراد زخمی ہوگئے
-
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات،طالبان سے مذاکرات اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
یورپ میں تجارتی مراعات ملنے سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی برآمدات بڑھیں گی‘ وزیراعظم نواز شریف،پاکستان 216 ممالک کو برآمد ات کرتا ہے جن میں سے 76 فیصد برآمدات 20 ممالک کو کی جاتی ہیں،ہم آئندہ پچاس سال کی ضروریات ... مزید
-
بظاہر صحت مند لگتا ہوں لیکن حالت تشویشناک ہے، پرویزمشرف کی بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت دینے کی درخواست،خصوصی عدالت (آج)سماعت کرے گی،عدالت سے ججوں کے تعصب کے بارے دعوے پر فیصلہ بھی متوقع
-
سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری کیخلاف دائر مقدمہ میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو فریق بننے کی اجازت دے دی ، درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظور ، اٹارنی جنرل اور عمران خان سمیت تمام ... مزید
-
پاکستانی معیشت درست سمت پر گامزن ہے ، جلیل عباس جیلانی ، اقتصادی صورتحال دن بدن بہتر ہورہی ہے ، چھ ماہ کے اندر موثر اصلاحات کی ہیں ، 2015ء تک پاک بھارت تجارتی حجم 5ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا، بھارت سمیت ... مزید
-
اداروں میں مستقل سربراہوں کی تقرری کیلئے مزید وقت نہیں دیں گے، سپریم کورٹ، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی حکم کے مطابق نہ ہوئی تو پھر فیصلہ دیں گے‘ جسٹس ثاقب نثار،چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے ... مزید
-
چیئرمین اوگرا توقیر صادق مقدمہ،سپریم کورٹ نے دیوان پٹرولیم کے مالک ضیاء فاروقی کو نوٹس جاری کر دیا، اوگرا عمل درآمد کیس کی سماعت 10 مارچ تک ملتوی
-
لا پتہ افرا د کی با زیا بی میں حکومت کی غیر سنجیدگی ناقابل بردا شت ہے ، سپر یم کو رٹ ،حکومت اگر اپنے شہریوں کی آزادی کا تحفظ نہیں کر سکتی تو پھر انہیں تیسرے درجے کا شہری قرار د ے،حساس ادارے اپنی ذمہ ... مزید
-
حکومت نے طالبان کیساتھ ہونے والے مذاکرات میں فوج کو دعوت دے کر غیر آئینی اقدام کیا ، رضا ربانی ،موجودہ حکو ت تمام قومی ایشوز پر راہ فرار اختیار کررہی ہے،نقطہ اعتراض گفتگو
-
کسی بھی صورتحال میں فوج کو مذاکرات کا حصہ نہیں بننا چاہیے،خورشید شاہ ،حکومت طالبان سے مذاکرات یا آپریشن پر اپنا موقف واضح کرے تاکہ اپوزیشن بھی اپنا موقف پیش کرے، ایف ایٹ کچہری کا سانحہ ایجنسیوں ... مزید
-
پاکستان کی امن کوششوں نے عسکریت پسندوں کو بے نقاب کردیا،امریکی جریدہ ،کچہری واقعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ طالبان کی دیگر گروپس پر گرفت ختم ہوتی جارہی ہے، القاعدہ سے وابستگی والے عسکریت پسند گروہ پاکستانی ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.