بھارت ، ایک جوڑے کو جادوگری کے شبے میں تشدد کر کے ہلاک کر دیا گیا

جمعہ 7 مارچ 2014 07:54

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مارچ۔2014ء)ایک بھارتی گاوٴں میں مبینہ طور پر جادوگری میں ملوث ایک جوڑے کو تشدد کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبر رساں ادارے نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن میں وہ شخص بھی شامل ہے جس نے الزام عائد کیا تھا کہ اس کے بیٹے کی طویل بیماری کی وجہ مذکورہ جوڑے کی طرف سے جادو ٹونا ہے۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار کے ضلع گیا میں پیش آیا۔ ہلاک ہونے والے جوڑے کی بیٹی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جسے شدید چوٹیں آئیں اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

متعلقہ عنوان :