سی آئی اے امریکی انٹیلی جنس کمیٹی اراکین کی جاسوسی کرنے لگی،اندرونی چھان بین شروع

جمعہ 7 مارچ 2014 07:54

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مارچ۔2014ء)امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے پر سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے ممبران کی ہی جاسوسی کا الزام عائد ہوگیا ہے۔ ان الزامات پر سی آئی اے نے اندرونی چھان بین شروع کردی ہے۔ا مریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کی سربراہ ڈائین فین اسٹین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سی آئی اے نے اندرونی تحقیقات شروع کردی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایجنسی کے انسپکٹر جنرل ان الزامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل امریکی اخبار کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ امریکی کانگریس کے ایک ممبر نے سی آئی اے کے اہلکاروں کی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے ممبران کی مانیٹرنگ کی شکایت کی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی آئی اے کے اہلکاروں نے سینیٹ کی کمیٹی کے ممبران کے زیر استعمال کمپیوٹرز تک رسائی حاصل کرلی تھی۔سینیٹ کمیٹی کے ممبران سی آئی اے کے ان پروگرامز پر رپورٹ تیار کررہے تھے جس کے تحت ملزمان کو زیرحراست رکھا جاتا ہے یا ان سے تفتیش کی جاتی ہے۔