آشیانہ فیصل آباد اور ساہیوال کیلئے پلاٹوں اور گھروں کی قرعہ ا ندازی اور الاٹمنٹ کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل ،کمیٹی تمام امو ر کا جائزہ لے کر جلد رپورٹ پیش کرے گی‘وزیراعلیٰ کا آشیانہ ہاؤسنگ سکیموں میں اوورسیز کیلئے پلاٹس کا مختص کوٹہ ختم کر نے کا اعلان ،آشیانہ اقبال میں 10ہزار گھر بنائے جائیں گے‘آشیانہ ہاؤسنگ پراجیکٹ میں شفافیت ، میرٹ اور معیار کو بنیاد بنایا گیاہے جو کہ پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے،پراجیکٹ کا دائرہ کار مزید بڑھائیں گے ‘آشیانہ ہاؤسنگ پراجیکٹ وسائل عوام پر خرچ کرنے کا شاندا ر منصوبہ ہے ،شہبازشریف کا آشیانہ ہاؤسنگ سکیموں کے حوالے سے تقریب سے خطاب
جمعہ 7 مارچ 2014 07:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مارچ۔2014ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ پراجیکٹ کا مقصد کم آمدن والے بے گھر افرادکا اپنی چھت کا خواب پورا کرنا ہے- آشیانہ قائد میں سینکڑوں بے گھر افراد کو اپنی چھت فراہم کی گئی ہے اوراب آشیانہ اقبال پر بھی جلد کام کا آغاز کیا جا رہاہے - آشیانہ اقبال میں کم آمدن والے بے گھر افراد کو رہائش کی فراہمی کے لئے 10ہزار گھر تعمیر کئے جائیں گے- آشیانہ ہاؤسنگ پراجیکٹ کا آغاز سابق دو ر میں کیا گیا اور لاہور کے بعد آشیانہ سکیموں کا دائرہ کار دیگر بڑے شہروں تک بڑھایا گیاہے - آشیانہ ہاؤسنگ سکیمیں پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بنائی جائیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان سکیموں سے فائدہ ا ٹھا سکیں- وزیراعلی نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیموں میں اوورسیز کے لئے پلاٹس مختص کرنے کا کوٹہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان سکیموں کا بنیادی مقصد کم آمدن والے طبقات کو گھروں کی فراہمی ہے اورتمام ہاؤسنگ سکیموں کے لئے یکساں طریقہ کار اختیار کیا جانا چاہیے کیونکہ کم آمدن والے تمام طبقات کا آشیانہ ہاؤسنگ سکیموں پر پورا حق ہے- وزیراعلیٰ نے آشیانہ فیصل آباد اور ساہیوال کیلئے پلاٹوں اور گھروں کی قرعہ ا ندازی اور الاٹمنٹ کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ یہ کمیٹی تمام امو ر کا جائزہ لے کر جلد رپورٹ پیش کرے گی جس کی روشنی میں دوبارہ قرعہ اندازی او رالاٹمنٹ کرائی جائے گی‘وہ یہاں آشیانہ ہاؤسنگ سکیموں کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے -صوبائی وزیر ہاؤسنگ تنویر اسلم ملک ، پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات رانا محمد ارشد، چیئرمین پنجا ب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی و ممبر صوبائی اسمبلی شیخ علاؤ الدین ،ایم پی اے رؤف مغل اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے‘وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آشیانہ ہاؤسنگ پراجیکٹ وسائل عوام پر خرچ کرنے کا بے مثال منصوبہ ہے -جس کے ذریعے بے گھر افراد کا اپنی چھت کا خواب پورا ہورہاہے- آشیانہ ہاؤسنگ سکیموں میں بہترین او ر معیاری رہائشی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں- انہوں نے کہاکہ آشیانہ ہاؤسنگ پراجیکٹ ایک زبردست فلاحی منصوبہ ہے اور اس پروگرام کو پوری قوت اور توجہ کے ساتھ تیزی سے آگے بڑھائیں گے- انہوں نے کہاکہ آشیا قائد کی کامیابی کے بعد لاہو ر میں ائیر پورٹ کے نزدیک آشیانہ اقبال پر بھی بہت جلد کام کا آغاز کیا جا رہا ہے او ریہاں ایسے کم آمدنی والے خاندانوں کیلئے 10ہزا ر گھر تعمیر کئے جائیں گے جو کرایوں پر رہنے کے لئے مجبور ہیں- انہوں نے کہاکہ آشیانہ ہاؤسنگ پراجیکٹ ایک ایسا نوبل منصوبہ ہے جس سے دین و دنیا دونوں حاصل کئے جا سکتے ہیں-اس منصوبے پر کام کرنے والے محنت اور جذبے کے سا تھ کام کریں- آشیانہ ہاؤسنگ پراجیکٹ میں شفافیت ، میرٹ اور معیار کو بنیاد بنایا گیاہے جو کہ پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے آئندہ بھی شفافیت ،میرٹ اور معیار کو ہی ترجیح دی جائے گی-انہوں نے کہا کہ آئندہ ساڑھے چا رسالوں میں آشیانہ ہاؤسنگ پراجیکٹ کا دائرہ کار پنجاب کے دیگر شہروں میں پھیلا دیں گے- وزیراعلیٰ نے فیصل آباد اور ساہیوال کی آشیانہ ہاؤسنگ سکیموں کے گھروں اور پلاٹس کی الاٹمنٹ اور قرعہ اندازی کے عمل کا بغور جائزہ لینے کے بعد عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا اور اوورسیز کے لئے پلاٹس کا کوٹہ منسوخ کرنے کا حکم دیا- انہوں نے کہاکہ گھروں اور پلاٹس کی الاٹمنٹ اور قرعہ اندازی کے لئے یکساں طریقہ کار اپنایا جائے تاکہ کسی شک وشبہ کی گنجائش نہ رہے اور کوئی انگلی نہ اٹھا سکے- بعد ازاں وزیراعلیٰ نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے بتایاکہ آشیانہ ہاؤسنگ سکیموں کے لئے آج کی قرعہ اندازی موخر کی جا رہی ہے اور اس ضمن میں ایک کمیٹی بنائی جائے گی جو کہ پورے طریقہ کار کا دوبارہ جائزہ لے گی او راگر کوئی سقم یا خامی سامنے آئی تو دور کیا جائے گا-
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعہ 7 مارچ 2014 کی مزید خبریں
-
ایشیاء کپ ،میزبان بنگلہ دیش پر قسمت کی دیوی ایک مرتبہ پھر مہربان نہیں ہو سکی، آخری لیگ میچ میں بھی سری لنکانے 3وکٹوں سے شکست دیدی ،،نجلومیتھیوزمین آف دی میچ قرار
-
ایشیاکپ میں سری لنکاناقابل شکست، میزبان بنگلہ دیش چاروں میچ ہارگئی
-
جب تک فٹ ہوں ٹیم کیلئے کھیلتا رہوں گا ، شاہد خان آفریدی ، جس دن ٹیم پر بوجھ بنا کرکٹ چھوڑ دونگا ، پاک بھارت کرکٹ رابطے بحال ہونے چاہیں ،پاکستان نے خطرات کے باوجود بھارت کے دورے کئے ، وہاں کھیل کر بہت ... مزید
-
پیرصاحب پگاراکی وزیراعظم سے لاہور میں ملاقات، ملک کا امن کراچی کے امن سے منسلک ہے‘جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائیگی، چین کے ساتھ مل کر پورٹ قاسم میں بجلی کے چھ سو ساٹھ میگاواٹ ... مزید
-
وفاقی حکومت کا دارالحکومت اسلام آباد کو رینجرز کے سپرد کرنے کا فیصلہ ،رینجرز اہم علاقوں کی سیکیورٹی اور گشت کے فرائض سر انجام دے گی، اسلام آباد کچہری میں ہونے والے حملوں کے بعد سول اور ملٹری قیادت ... مزید
-
وزیر اعظم نواز شریف سے ترکی کے دو رکنی وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال
-
آشیانہ فیصل آباد اور ساہیوال کیلئے پلاٹوں اور گھروں کی قرعہ ا ندازی اور الاٹمنٹ کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل ،کمیٹی تمام امو ر کا جائزہ لے کر جلد رپورٹ پیش کرے گی‘وزیراعلیٰ کا آشیانہ ہاؤسنگ ... مزید
-
لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی گیس چوری سے متعلق مقدمات نمٹانے کیلئے ایڈیشنل سیشن ججز نامزد کرنے کی ہدایت ، پنجاب بنک فراڈ کیس کے ملزم شیخ افضل کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست پر پنجاب بنک سے جو اب ... مزید
-
لاہور ہائیکورٹ ، این اے 118 میں انگوٹھوں کی شناخت کرکے ووٹوں کی گنتی کیخلاف حکم امتناعی میں 12 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے پلڈاٹ ، نادرا سے جواب طلب
-
پیپلز پارٹی والے معافی مانگ کر کبھی ملک سے نہیں بھاگے، نثار احمد کھوڑو ، یہ ملک ہمارا ہے اور اسی ملک میں رہ کر سیاست کررہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، بھٹو خاندان ہمارا اثاثہ ہے شہید ذوالفقار ... مزید
-
پورا پاکستان مشکل میں ہے، طالبان سے جنگ بندی پر یقین نہیں رکھتے،رحمن ملک
-
بلندبانگ دعوؤں کے باوجود وزیراعلیٰ پرویزخٹک وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب چارکنال سے بڑے گھرمیں رہائش پذیر ہیں ،اپوزیشن اراکین خیبرپختونخوااسمبلی
-
زرعی شعبے کو ترقی دینے کے لیے اجتماعی طرز فکر کی ضرورت ہے، اسحاق ڈار ، مالی شمولیت کو فروغ دینے میں ڈی ایف آئی ڈی اور اسٹیٹ بینک کے درمیان شراکت داری خوش آئند ہے، وفاقی وزیر خزانہ
-
بلوچستان کو دہشت گردی اور بدامنی جیسے حالات کا سامنا ہے ،میجر جنرل اعجاز شاہد،1600 سے زائد ریکروٹس تربیت مکمل کرکے فرنٹیئر کور کے دستوں میں شمولیت اختیار کرینگے،وہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ... مزید
-
قومی اسمبلی سے واضح اکثریت سے منظور ہونے والے انتہائی اہمیت کے حامل بلوں کو حکومت کے پاس سینٹ میں اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے منظور نہ کرایا جاسکا ، چیئرمین سینٹ نے معاملہ متعلقہ سٹینڈگ کمیٹی کے سپرد ... مزید
-
سپریم کورٹ میں نئی روایت ،عدالتی ریمارکس کے خلاف نظرثانی درخواست دائر، حج کرپشن کیس میں مبینہ ملوث راؤ شکیل کی درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور،ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری
-
یورپی یونین نے برطرف صدر یانوکووچ کے اثاثے منجمد کردیئے
-
ملائیشیا: سابق نائب وزیرِاعظم کے خلاف غیر فطری جنسی تعلقات کے الزامات سے بریت کے خلاف حکومتی اپیل کی سماعت کا آغاز
-
اسرائیل کا ایرانی بحری جہاز کواپنی بندرگاہ پر لانے کا اعلان،ایران نے غزہ اسلحہ بھیجنے سے متعلق اسرائیلی الزام مسترد کردیا
-
سعودی عرب: مقوی مشروبات پر پابندی، کمپنیوں میں افراتفری، حکومت کے فیصلے کے بعد کمپنیوں کو شدید مالی نقصان کا خطرہ
-
دہشت گردی کا واقعہ نسل پرستی کا نتیجہ نہیں تھا،چینی حکام
-
اقوام متحدہ کی طرف سے شامی باغیوں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام
-
یوکرائنی بحران: امریکا اور یورپی اقوام کے مطالبات کو روس نے ماننے سے انکار کر دیا ، روس اور مغربی اقوام کا مذاکراتی عمل جاری رکھنے کا عہد
-
بھارت ، ایک جوڑے کو جادوگری کے شبے میں تشدد کر کے ہلاک کر دیا گیا
-
سی آئی اے امریکی انٹیلی جنس کمیٹی اراکین کی جاسوسی کرنے لگی،اندرونی چھان بین شروع
-
وزیراعظم سے حکومت اور طالبان کمیٹیوں کی مشترکہ ملاقات،دہشت گردی کے واقعات پر وضاحت طلب کرنے کیلئے وفدوزیرستان بھیجنے کا فیصلہ، مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کی تجاویز،دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام، ... مزید
-
جج رفاقت اعوان اپنے ہی گارڈ کی گولی کا نشانہ بنے جس کا اعتراف خود گارڈ نے کرلیا ہے، چوہدری نثار کا انکشاف ،2چشم دید گواہ بھی ہیں،افسوس سانحہ کچہری پر اپوزیشن نے متفق ہونے کی بجائے حکومت کو آڑے ہاتھوں ... مزید
-
ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان اپنے گن مین کی گولی کا نشانہ بنے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا انکشاف
-
پاکستانی ٹیم کے حامی کشمیری طلبہ پر سے بغاوت کا مقدمہ واپس لے لیا گیا ،بھارتی یونیورسٹی سے نکالے گئے کشمیری طلباء 3دن بعد بھوک و پیاس کی حالت میں گھر پہنچ گئے ، سفری اخراجات دیئے گئے نہ ٹرانسپورٹ ... مزید
-
قومی اسمبلی ، اپوزیشن اور حکومتی اتحادیو ں کی جانب سے قومی داخلی پالیسی پر کڑی تنقید، تنقید سے بہتر ہے اپوزیشن مثبت تجویز دے، حکومت کا جواب ،موجودہ جنگ دہشتگردی کیخلاف نہیں بلکہ کثیر المقاصد جنگ ... مزید
-
کور کمانڈرز اجلاس، آرمی چیف آج مذاکراتی کمیٹی میں شمولیت کیلئے فوجی افسران کے ناموں پر غور کریں گے ، 10رکنی مذاکراتی کمیٹی 3فوجی افسران شامل ہوں گے
-
حکومت اور اپوزیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے جسٹس ریٹائرڈ بھگوان داس کے نام پر اتفاق
-
ملک میں توانائی و پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے قومی اقتصادی رابطہ کونسل کے مختلف آبی منصوبوں کیلئے امداد کی منظوری کا اعلان ،حکومت عوام کے مسائل حل میں سنجیدہ ہے، اس حوالے سے جنگی بنیادوں پر اقدامات ... مزید
-
بھارت سے تجارت کا معاملہ نئی حکومت آنے کے بعد آگے بڑھایا جائیگا،سردار ایاز صادق، ایسی نئی سرمایہ کاری پالیسیاں مرتب کرنے کی اشد ضرورت ہے جن سے غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کیا جاسکے،میاں طارق مصباح،قومی ... مزید
-
پاکستا ن کی جا نب سے کشمیر ی طلبا ء پر بھا رتی تشددکی مذمت ،پاکستانی ٹیم کی جیت کی خوشی منانے پر کشمیر ی طلبا ء کو غدار کہنا افسوناک ہے، ان طلباء کے لئے پاکستان کے دل اور تعلیمی ادارے کھلے ہیں،وزیر ... مزید
-
اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کے تحت اسلامی قوانین وضع کئے جائیں ، مولانا فضل الرحمن، بندوق کے زور پر شریعت نافذ کرنا جرم ہے تو پارلیمنٹ میں بیٹھ کر جان بوجھ کر اسلامی قوانین میں رکاوٹ ڈالنا بھی ... مزید
-
خیبر پختونخواہ سے ایک منظم جرائم پیشہ گروہ اعلیٰ سفارتی عہدیدار کو جان سے مارنے،بچوں کے اغوا اور دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے،یمنی سفارتخانے کا دعوی ، صنعاء میں تعینات پاکستانی سفیر کی ... مزید
-
پارلیمنٹ لاجز میں نازیبا حرکات،خصوصی تحقیقاتی کمیٹی نے رہائش پذیر ارکان پارلیمنٹ اور سٹاف کو طلب کرلیا،کسی ممبر سے ذاتی دشمنی نہیں‘غلطیوں کی نشاندہی کی ہے اور آج کے دور میں سب سے زیادہ پریشان سچ ... مزید
-
ہنگو، بم دھماکے میں پولیٹیکل ایجنٹ سمیت2 افراد زخمی ہوگئے
-
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات،طالبان سے مذاکرات اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
یورپ میں تجارتی مراعات ملنے سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی برآمدات بڑھیں گی‘ وزیراعظم نواز شریف،پاکستان 216 ممالک کو برآمد ات کرتا ہے جن میں سے 76 فیصد برآمدات 20 ممالک کو کی جاتی ہیں،ہم آئندہ پچاس سال کی ضروریات ... مزید
-
بظاہر صحت مند لگتا ہوں لیکن حالت تشویشناک ہے، پرویزمشرف کی بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت دینے کی درخواست،خصوصی عدالت (آج)سماعت کرے گی،عدالت سے ججوں کے تعصب کے بارے دعوے پر فیصلہ بھی متوقع
-
سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری کیخلاف دائر مقدمہ میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو فریق بننے کی اجازت دے دی ، درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظور ، اٹارنی جنرل اور عمران خان سمیت تمام ... مزید
-
پاکستانی معیشت درست سمت پر گامزن ہے ، جلیل عباس جیلانی ، اقتصادی صورتحال دن بدن بہتر ہورہی ہے ، چھ ماہ کے اندر موثر اصلاحات کی ہیں ، 2015ء تک پاک بھارت تجارتی حجم 5ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا، بھارت سمیت ... مزید
-
اداروں میں مستقل سربراہوں کی تقرری کیلئے مزید وقت نہیں دیں گے، سپریم کورٹ، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی حکم کے مطابق نہ ہوئی تو پھر فیصلہ دیں گے‘ جسٹس ثاقب نثار،چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے ... مزید
-
چیئرمین اوگرا توقیر صادق مقدمہ،سپریم کورٹ نے دیوان پٹرولیم کے مالک ضیاء فاروقی کو نوٹس جاری کر دیا، اوگرا عمل درآمد کیس کی سماعت 10 مارچ تک ملتوی
-
لا پتہ افرا د کی با زیا بی میں حکومت کی غیر سنجیدگی ناقابل بردا شت ہے ، سپر یم کو رٹ ،حکومت اگر اپنے شہریوں کی آزادی کا تحفظ نہیں کر سکتی تو پھر انہیں تیسرے درجے کا شہری قرار د ے،حساس ادارے اپنی ذمہ ... مزید
-
حکومت نے طالبان کیساتھ ہونے والے مذاکرات میں فوج کو دعوت دے کر غیر آئینی اقدام کیا ، رضا ربانی ،موجودہ حکو ت تمام قومی ایشوز پر راہ فرار اختیار کررہی ہے،نقطہ اعتراض گفتگو
-
کسی بھی صورتحال میں فوج کو مذاکرات کا حصہ نہیں بننا چاہیے،خورشید شاہ ،حکومت طالبان سے مذاکرات یا آپریشن پر اپنا موقف واضح کرے تاکہ اپوزیشن بھی اپنا موقف پیش کرے، ایف ایٹ کچہری کا سانحہ ایجنسیوں ... مزید
-
پاکستان کی امن کوششوں نے عسکریت پسندوں کو بے نقاب کردیا،امریکی جریدہ ،کچہری واقعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ طالبان کی دیگر گروپس پر گرفت ختم ہوتی جارہی ہے، القاعدہ سے وابستگی والے عسکریت پسند گروہ پاکستانی ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.