ایشیاء کپ ،میزبان بنگلہ دیش پر قسمت کی دیوی ایک مرتبہ پھر مہربان نہیں ہو سکی، آخری لیگ میچ میں بھی سری لنکانے 3وکٹوں سے شکست دیدی ،،نجلومیتھیوزمین آف دی میچ قرار

جمعہ 7 مارچ 2014 07:48

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مارچ۔2014ء)ایشیاء کرکٹ کپ میں میزبان بنگلہ دیش پر قسمت کی دیوی ایک مرتبہ پھر مہربان نہیں ہو سکی ، آخری لیگ میچ میں بھی سری لنکانے 3وکٹوں سے شکست دیدی ،انجلومیتھیوزمین آف دی میچ قرارپائے ۔ جمعرات کو ایشیاکرکٹ کپ کے آخری لیگ میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیااورمقررہ 50اوورمیں 9وکٹوں پر204رنزبنائے ،بنگلہ دیش کے انعام الحق49شمس الرحمن 39،ناصرحسین اورمحمداللہ 30رنزبناکرنمایان رہے ،سری لنکاکے لکمل،پریرانے مینڈس اورپریان جان نے 2،2ڈی سوانے ایک وکٹ حاصل کی ،205رنزکے تعاقب میں سری لنکاکی ابتدائی3وکٹیں صرف8رنزپرگرگئیں اور47پرچوتھی وکٹ گری تاہم سری لنکانے مطلوبہ ہدف7وکٹوں کے نقصان پر49اوورمیں پوراکرلیااوربنگلہ دیش کو3وکٹوں سے شکست دیدی ،سری لنکاکے انجلومیتھیوز74ڈی سوا44تھرمنے 33،پریان جان 24اورپریرا15رنزبناکرنمایاں رہے بنگلہ دیش کے امین حسین نے 2ضیاء الرحمن ،عرفان ستی اورمحمداللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی میچ میں 74رنزکی شانداراننگزکھیلنے پرمیتھیوزکومین آف دی میچ قراردیاگیا۔

(جاری ہے)

یہ میچ عمومی نوعیت کا تھا کیونکہ پاکستان اور سری لنکا پہلے ہی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں جسمیں وہ کل ہفتہ کو آمنے سامنے ہونگی ۔بنگلہ دیش کیلئے یہ ہوم ٹورنامنٹ انتہائی مایوس کن رہا ہے جو ایک میچ بھی نہیں جیت سکا حتی کہ اسے پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ میں شامل ہونیوالی ٹیم افغانستان سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

متعلقہ عنوان :