ایشیاکپ میں سری لنکاناقابل شکست، میزبان بنگلہ دیش چاروں میچ ہارگئی

جمعہ 7 مارچ 2014 07:48

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مارچ۔2014ء)ایشیاکپ میں سری لنکاناقابل شکست میزبان بنگلہ دیشی ٹیم چاروں میچ ہارگئی ،ٹیبل پوائنٹس پرآخری نمبرپررہی ،ایشیاکرکٹ کپ کی میزبان بنگلہ دیش کی ٹیم ایونٹ میں پاکستان ،سری لنکا،بھارت اورافغانستان سے ہارگئی اورکوئی بھی پوائنٹ حاصل نہ کرسکی ،میزبان بنگلہ دیش 5ٹیموں کی فہرست میں آخری نمبرپرہے جبکہ سریلنکاایونٹ میں اپنے چاروں میچ جیت کرناقابل شکست رہی ٹورنامنٹ کافائنل 8مارچ کوکھیلاجائیگاجس میں پاکستان اورسری لنکامدمقابل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :