جب تک فٹ ہوں ٹیم کیلئے کھیلتا رہوں گا ، شاہد خان آفریدی ، جس دن ٹیم پر بوجھ بنا کرکٹ چھوڑ دونگا ، پاک بھارت کرکٹ رابطے بحال ہونے چاہیں ،پاکستان نے خطرات کے باوجود بھارت کے دورے کئے ، وہاں کھیل کر بہت انجوائے کیا ،پاک بھارت میچز ہمیشہ دلچپ ہوتے ہیں ، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 7 مارچ 2014 07:48

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مارچ۔2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ جس دن ٹیم پر بوجھ بنا کرکٹ چھوڑ دونگا ، جب تک فٹ ہوں کرکٹ کھیلتا رہوں گا ، پاک بھارت کرکٹ رابطے بحال ہونے چاہیں ، کرکٹ دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے ہمیشہ بھارتی ٹیم کو سپورٹ کیا خطرات کے باوجود پاکستانی ٹیم نے بھارت کے دورے کئے ۔

(جاری ہے)

بھارت میں کرکٹ کھیلتے ہوئے بہت انجوائے کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی کپتان دھونی باصلاحیت کپتان ہیں ان کی کپتانی کا مداح رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے میچز ہمیشہ دلچسپ ہوتے ہیں ۔ پاک بھارت میچز میں پیشن گوئی کوئی نہیں کرسکتا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب میں جس سٹیج پر ہوں کوچ کی نہیں سپورٹ کی ضرورت ہے جب تک فٹ ہوں کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں لیکن جب سمجھوں گا ٹیم پر بوجھ ہوں کرکٹ چھوڑ دونگا ۔

متعلقہ عنوان :