بجلی کی قیمتوں میں دو روپے انیس پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

ہفتہ 8 مارچ 2014 02:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مارچ۔2014ء ) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو درخواست دی ہے کہ جنوری کے مہینے میں بجلی کی پیداوار پر 72 ارب 97 کروڑ روپے کے اخراجات آئے اور 35 پیسے فی یونٹ بجلی چوری اور لاسز کی نذر ہوئی جو ایک ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری کے مہینے میں تیل سے 59 ارب روپے کی بجلی پیدا کی گئی جس سے بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 58 پیسے سے بڑھ کر 11 روپے 77 پیسے فی یونٹ ہو گئی۔ نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق 13 مارچ کو سماعت کرے گا جس میں ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :