پاکستان کی امداد میں 18 فیصد کمی کی تجویز‘ اتحادی سپورٹ فنڈ کی امداد اس کے علاوہ ہے‘ امریکی صدر

ہفتہ 8 مارچ 2014 02:55

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مارچ۔2014ء) امریکی صدر باراک اوباما نے آئندہ سال 2015ء کیلئے پاکستان کی امداد میں 18 فیصد کمی کرنے کی تجوی دی ہے۔ کانگریس کے معاشی تجزیہ نگاروں کے مطابق صدر باراک اوباما نے بجٹ میں پاکستان کیلئے 882 ملین ڈالر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جوکہ 2013ء کے مقابلے میں 18 فیصد کم ہے۔ تجزیہ نگاروں کا مزید کہنا تھا کہ کانگریس کی طرف سے صدر اوباما کو جو بجٹ تجاویز پیش کی گئی ہیں ان میں پاکستان کے حوالے سے بجٹ میں معیشت کیلئے 546 ملین اور سکیورٹی کی مد میں 336 ملین امریکی ڈالر رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس امداد میں کولیشن سپورٹ فنڈ کی رقم شامل نہیں ہے جو امریکی حکومت اسلام آباد کو افغانستان میں امریکی آپریشن کی اعانت کرنے پر دیتی ہے۔ 2013ء کے بجٹ میں پاکستان کیلئے 1.2 بلین امریکی ڈالر کی امداد رکھی گئی تھی جس میں 834 ملین معیشت اور 361 ملین سکیورٹی معاملات کے حوالے سے تھی۔ یاد رہے کہ معیشت کے حوالے سے 2015ء کے بجٹ میں پاکستان کیلئے امداد میں خاصی کمی کی گئی ہے جوکہ 2013ء میں 724‘ 2014ء میں 766 اور سال 2015ء کیلئے 546 ملین رکھی گئی ہے۔ پاکستان کے حوالے سے امریکی بجٹ میں کمی امریکی معیشت میں تناؤ کے باعث کی گئی ہے جس کی وجہ سے امریکی دفاع کو بھی بجٹ میں کمی کرنے پر مجبور کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :