روس نے کریمیا میں اپنی فوجی تعیناتی دو گنا کر دی ،30ہزار فوجی تعینات ہیں ، ملک کو ایک گوریلا جنگ کے خطرات کا سامنا ہے،یوکرائنی اپوزیشن لیڈر

ہفتہ 8 مارچ 2014 02:43

کیف (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مارچ۔2014ء )یوکرائن سے موصولہ تازہ اطلاعات کے مطابق روس نے جزیرہ نما کریمیا میں فوجی تعیناتی دوگنا کر دی ہے اور اب وہاں روس کے 30 ہزار فوجی تعینات ہیں۔ اْدھر یوکرائن کی اپوزیشن لیڈر یولیا ٹیمو شینکو نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے ملک کو ایک گوریلا جنگ کے خطرات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کریمیا کے روس کے ساتھ الحاق کے سبب یوکرائن کو شدید بحران کا سامنا ہوگا۔ ٹیمو شینکو نے جرمنی اور دیگر ممالک سے فوری طور پر روس کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اْدھر دس مشرقی یورپی اور اسکینڈے نیوین ممالک کے وزرائے خارجہ نے آج ہی یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد سے جلد اپنے مبصر یوکرائن روانہ کرے۔

متعلقہ عنوان :