امریکی وزیر خارجہ اردن کے دورے پر عمان پہنچ گئے ، شاہ عبداللہ سے ملاقات

ہفتہ 8 مارچ 2014 02:43

عمان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مارچ۔2014ء)امریکی وزیر خارجہ جان کیری اردن کے دورے پر عمان پہنچ گئے ہیں۔ وہ مشرق وسطی کیلیے جاری امن عمل کے سلسلے میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے تبادلہ خیال کریں گے۔دونوں شخصیات کی ملاقات میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے بعد غرب اردن میں اسرائیلی فوج تعینات کرنے کی تجویز بھی زیر بحث آسکتی ہے۔ واضح رہے اسرائیل اس پر اصرار کرتا ہے جبکہ فلسطین اس مطالبے کو ماننے کو تیار نہیں ہیں۔

اس حوالے سے اردن کا کردار بھی اہم ہے۔جان کیری کو امید ہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان امن معاہدہ کرانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اس سلسلے میں اپریل کے اختتام سے پہلے پہلے ایک فریم ورک پر بھی اتفاق ہو جائے گا۔شاہ عبداللہ سے جان کیری کی ملاقات شاہ کی نجی رہائش گاہ پر آج ساحلی شہر عقبہ میں ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس ملاقات کے موقع پر اردنی وزیر خارجہ بھی عقبہ میں موجود ہیں۔

وہ شاہ عبداللہ کی معاونت کریں گے۔ اردن کے وزیر خارجہ روم سے کیری کے ساتھ اکٹھے ہی عقبہ پہنچے ہیں۔واضح رہے شاہ عبدللہ تقریباً ایک ماہ پہلے صدر اوباما کے ساتھ امریکا میں ملاقات کر چکے ہیں۔ مشرق وسطی کے مستقبل کے بارے میں ایک اہم ملاقات اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور صدر اباما کے درمیان بھی ماہ مارچ کے پہلے ہفتے کے دوران ہو چکی ہے۔ملاقات میں شامی نقل مکانی کر کے آنے والے اہل شام کا ایشو بھی زیر بحث آئے گا۔ کیونکہ شام کی تین سالہ خانہ جنگی کا اردن پناہ گزینوں کے حوالے سے براہ راست متاثرہ ملک ہے۔

متعلقہ عنوان :