مصر فرانس سے چار جنگی بحری جہاز خریدے گا،مصری فضائیہ نے ائیربس گروپ سے 9 ٹرانسپورٹ طیارے خرید کر لیے

ہفتہ 8 مارچ 2014 02:43

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مارچ۔2014ء)مصر فرانس سے گووند کلاس کے چار جنگی بحری جہاز خریدے گا اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان ایک ارب اڑتیس کروڑ ڈالرز مالیت کا سودا طے پا گیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق فرانسیسی اخبار لا ٹرائبیون میں شائع شدہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصری بحریہ اور فرانس کی نیشنل ڈیفنس کمپنی کے درمیان ڈیل طے پائی ہے۔

اس کے تحت فرانسیسی کمپنی مصری بحریہ کو چار چھوٹے جنگی بحری جہاز فروخت کرے گی۔

(جاری ہے)

ان میں سے ہر جہاز کا وزن چوبیس سو ٹن ہے۔مصری روزنامے الاہرام کی رپورٹ کے مطابق یہ جنگی بحری جہاز زمین سے فضا میں مار کرانے والے میزائل وی ایل میکا اور سمندر میں مار کرنے والے ایکسوسیٹ میزائلوں سے لیس ہیں۔جرمن کمپنی تھائسین کرپ میرین سسٹم اور ڈچ ڈیمن گروپ نے بھی مصری بحریہ کو جہاز فروخت کرنے کے لیے بولیاں جمع کرائی تھیں لیکن فرانسیسی کمپنی اس بولی کو جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔لی ٹرائبیون نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ مصری فضائیہ نے فرانس کے ائیربس گروپ سے نو ٹرانسپورٹ طیارے خرید کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :