لاہور ہائی کورٹ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن طلب کر لیا

ہفتہ 8 مارچ 2014 02:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مارچ۔2014ء)لاہور ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کے لیے سرکاری اہلکاروں کو ریٹرننگ افسر مقرر کرنے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن طلب کر لیا جسٹس شاہد وحیدنے تحریک انصاف پنجاب کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں عدالت کو بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایک کی شق 22 میں ترمیم کر دی ہے جس کے تحت اب کسی بھی سرکاری اہلکار کو ربلدیاتی انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسر مقرر کیا جاسکتا ہے۔

پنجاب حکومت کا یہ اقدام آئین کی خلاف ورزی ہے جبکہ حکومت سرکاری افسران کے ذریعے بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز ہو نے کی کوشش کر رہی ہے لہذا لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی شق 22 کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے نفاذ کے حوالے سے جاری نوٹیفیکیشن طلب کرتے ہوئے سماعت دس مارچ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :