سینٹ میں حکومت انسداد دہشتگردی بل منظور کرانے میں ناکام،چیئرمین سینٹ نے دونوں بل متعلقہ کمیٹیوں کو بھیج دیئے

ہفتہ 8 مارچ 2014 02:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مارچ۔2014ء)سینٹ میں حکومت انسداد دہشتگردی بل منظور کرانے میں ناکام، چیئرمین سینٹ نے دونوں بل متعلقہ کمیٹیوں کو بھیج دیئے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز سینٹ کے اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2014ء پیش کیا جسے اپوزیشن کی مخالفت پر چیئرمین سینٹ نے متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا ۔ انہوں نے انسداد دہشتگردی( دوسری ترمیم ) بل 2014ء پیش کیا اسے بھی قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ۔