صوبائی حکومت کا عمر گل اور جنید خان کا پشاو ر واپسی پر شاندار استقبال کا اعلان ،تمام تر تیاریاں مکمل ، خصوصی تقریب منعقد کی جائئے گی ،حکومت کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کی رہائش گاہ پر سکیورٹی کے موثر انتظامات کی بھی ہدایت کردی ، دونوں کھلاڑیوں کو خصوصی سکواڈ دیا جائے گا

ہفتہ 8 مارچ 2014 02:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مارچ۔2014ء)خیبر پختونخوا حکومت نے ایشیاء کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دو قومی کھلاڑیوں کے پشاور واپسی پر شایان شان استقبال کا پروگرام بنایا ہے ۔صوبائی حکومت کی جانب سے جنید خان اور عمر گل کی رہائش گاہوں پر سیکورٹی کے موثر انتظامات کی ہدایت کی ہے ۔ عمر گل اور جنید خان کو شاندار کارکردگی پر خصوصی سیکورٹی سکواڈ دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی جانب سے ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا ۔ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر صوبائی حکومت کے محکمہ کھیل کی جانب سے ایشیاء کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے صوابی سے تعلق رکھنے والے جنید خان اور پشاور سے تعلق رکھنے والے عمر گل کا تاریخی استقبال کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ جبکہ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر صوبائی حکومت کے علاوہ مختلف اداروں نے بھی ان کے استقبال کے لئے تیاریاں شروع کی ہیں ۔ جبکہ عمر گل کے گھر پر مختلف نجی اداروں کی جانب سے خصوصی تقریبات منعقد کی جائیگی ۔