پورٹ قاسم پر پاکستان کے پہلے ایل این جی ٹرمینل کی جگہ کی اصولی منظوری دے دی گئی،شاہد خاقان عباسی، پہلے ٹرمینل کی تعمیر عالمی معیار کے تحت کی جائے گی، ٹرمینل کی تعمیر کیلئے زیر سمندر کھدائی ایل این جی کمپنی ای وی ٹی ایل کرے گی،وزیرِ پیٹرولیم کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 9 مارچ 2014 08:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مارچ۔2014ء) وفاقی وزیرِ پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم پر پاکستان کے پہلے ایل این جی ٹرمینل کی جگہ کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایل این جی ٹرمینل کے سلسلے میں تمام اسٹڈیز مکمل کر لی گئی ہیں اور یہ تمام اسٹڈیز پورٹ قاسم پر لگنے والے تمام ٹرمینلز کیلئے ہونے والی اسٹڈیز سے زیادہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پورٹ پر بننے والے اس پہلے ٹرمینل کی تعمیر عالمی معیار کے تحت کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرمینل کی تعمیر کیلئے زیر سمندر کھدائی ایل این جی کمپنی ای وی ٹی ایل کی زمہ داری ہوگی،جبکہ جلد بورڈ سے باقاعدہ منظوری کے بعد منصوبے پر کام کا آغاز ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :