نئی دہلی، عام آدمی پارٹی کے رہنما کے چہرے پرسیاہی پھینک دی گئی

اتوار 9 مارچ 2014 08:50

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مارچ۔2014ء) بھارت میں عام آدمی پارٹی کے ایک رہنما کے چہرے پرسیاہی پھینک دی گئی۔ میڈیار پورٹس کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران عام آدمی پارٹی کے رہنما یگیندر یادیو بھی شریک تھے اس دوران تقریب میں شریک ایک شخص نے انکے چہرے پر سیاہی پھینک دی۔

(جاری ہے)

اس واقعہ کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے اس شخص کو گرفتار کرلیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ،بھارت میں حالیہ سیاسی رہنماؤ ں پر جوتے پھینکنے کے واقعات تو سامنے آئے تھے لیکن سیاہی پھینکنے کا یہ نیا واقعہ سامنے آیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :