عراق ،پرتشدد واقعات میں چار بچوں اور سیاستدان سمیت 9 افراد ہلاک

اتوار 9 مارچ 2014 08:52

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مارچ۔2014ء)عراق میں مختلف پرتشدد واقعات میں چار بچوں اور سمیت کم از کم 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں آئندہ پارلیمانی انتخابات کے ایک امیدوار محمد حسین حامد بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق سمارا میں ایک چیک پوائنٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں دو فوجی اور دو بچے مارے گئے جبکہ دو بچے موصل میں سڑک کے کنارے نصب ایک بم پھٹنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ عراق بھر میں رواں ماہ ہونے والے پرتشدد واقعات میں سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ رواں سال ہلاک ہونے والوں کی تعداد اٹھارہ سو بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :