بلاول بھٹو کی وزیراعلیٰ سندھ کو فوراً تھرپارکر پہنچنے کی ہدایت ، قائم علی شاہ نے تھرپارکر میں قحط کی صورتحال پر آج پارٹی رہنماؤں اور سندھ ارکان اسمبلی کا ا جلاس طلب کرلیا

اتوار 9 مارچ 2014 08:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مارچ۔2014ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوراً تھرپارکر جا کر معصوم قیمتی جانوں کو بچائیں اور اپنا حق ادا کریں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو دبئی سے فون کیا اور انہیں فوری طور پر تھرپارکر پہنچنے کی ہدایت کی جبکہ اس سے قبل مرکزی قیادت کی ہدایت پر وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن ، صوبائی وزیر ترقی روبینہ قائم خانی بھی تھرپارکر گئے اور تمام قحط زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور قحط زدہ علاقوں میں اشیاء خوردنوش سمیت پیرا میڈیکل کی کمی کو دور کرنے کیلئے ہدایت جاری کردیں اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے آج اتوار کو پارٹی رہنماؤں سمیت سندھ اسمبلی کے ارکان کا اجلاس ممبئی میں طلب کرلیا ہے جس میں تھرپارکر کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔