خواتین کو خود مختاربنا نے کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے،پرویز رشید،مذاکرات کا بنیادی مقصد ملک میں امن قائم کرنا اور ریاست سے تشدد اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہے، ہم خون خرابے کے بغیر امن کی منزل تک پہنچنا چاہتے ہیں،وفاقی وزیر اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 9 مارچ 2014 08:50

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مارچ۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ خواتین کو خود مختاربنا نے کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے ،وزیر اعظم کی قرضہ سکیم میں خواتین کو 50 فی صد حصہ دیا گیا ہے ،جمہوری نظام کی مضبوطی اور تسلسل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،مذاکرات کا بنیادی مقصد ملک میں امن قائم کرنا اور ریاست سے تشدد اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہے۔

وہ ہفتہ کو اسلام آباد میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پراوربعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مذاکرات کیلئے قائم کی گئی کمیٹیوں کا بنیادی کام روابط کا قیام تھا جو گزشتہ 13 سال میں کبھی نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف جلد ایک اور کمیٹی قائم کریں گے جو طالبان کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم خون خرابے کے بغیر امن کی منزل تک پہنچنا چاہتے ہیں،دہشت گردی کا خاتمہ، معاشی بحالی اور توانائی بحران کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومتی کمیٹی اور طالبان کمیٹیوں کے فعال کردار کی وجہ سے حکومت اور طالبان کے ساتھ روابط بڑھے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی وزراء پارلیمنٹ میں احسن طریقے سے ارکان پارلیمنٹ کے سوالوں کے جواب دیتے ہیں، وزیراعظم محمد نواز شریف جلد سینٹ سے خطاب کریں گے جس میں وہ اقتصادی حالات اور مختلف امور پر اپنی پالیسی کا اعلان کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے مزید کہا کہ یہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے جس نے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ کیا اور مسائل کا حل تلاش کرنے کیلئے کوششیں کیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک آمر کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کو دہشت گردی کی دلدل میں دھکیل دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پاک آرمی نے ہمیشہ حکومت کی پالیسیوں کی تائید کی ہے

متعلقہ عنوان :