ڈیرہ ، مختلف مقامات پرجماعت اسلامی، تحریک انصاف‘جمعیت علماء پاکستان اورکالعدم تحریک طالبان پاکستان کیخلاف پمفلٹ چسپاں،تمام رہنماؤں کی جانوروں سے مشابہت والی تصاویر،مذہبی رہنماؤں کاپمفلٹ کی اشاعت کیخلاف شدیداشتعال

اتوار 9 مارچ 2014 08:50

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مارچ۔2014ء )ڈیرہ شہرکے مختلف مقامات پرجماعت اسلامی پاکستان تحریک انصاف‘جمعیت علماء پاکستان اورکالعدم تحریک طالبان پاکستان کیخلاف پمفلٹ چسپاں‘تمام رہنماؤں کی جانوروں سے مشابہت تصاویرمذہبی رہنماؤں کاپمفلٹ کی اشاعت کیخلاف شدیداشتعال۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رات کے آخری پہرڈیرہ کے مختلف چوکوں میں دیواروں پرپمفلٹ چسپاں کئے گئے ہیں جس میں”تنبیہ “کے عنوان سے مضمون تحریرہے جس میں جے یوآئی اورتحریک انصاف کوتنقیدکانشانہ بنایاگیاہے جس میں تحریرہے کہ یہ دونوں جماعتیں کب تک اپنی موت کے ڈراورخوف کی وجہ سے کالعدم طالبان کے ہاتھوں قیمتی جانیں ضائع کراتی رہیں گی اوراپنی کرسی بچانے کیلئے عوام کے غصے اورصبرکاامتحان نہ لیں۔

اس پمفلٹ میں ان جماعتوں پرتنقیدکرتے ہوئے کہاگیاہے کہ جاگواورطالبان کاساتھ چھوڑدویاقوم کوچھوڑدو اورہماری لاشوں پرسیاست بندکردو۔اس پمفلٹ میں مولانافضل الرحمن‘پروفیسرمنورحسن‘سراج الحق ‘عمران خان ‘شاہ فرمان اورفریدپراچہ کی تصاویرکومختلف جانوروں سے مشابہت کی گئی ہے جس پرمتاثرہ متعلقہ مذہبی جماعتوں نے اپنے قائدین کی ان تصاویرکی اشاعت پرشدیداحتجاج کیاہے۔