پاکستان وویمنز نے بنگال وویمنز کو پہلے ٹی 20میں 13رنر سے شکست دیدی ،126رنز کے جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم 113رنز ہی بنا سکی ، گرین شرٹس کو 1-0کی برتری ، جویریہ خان کو شاندار پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا ، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسری ٹی 20میچ 15مارچ کو کھیلا جائے گا

اتوار 9 مارچ 2014 08:48

ڈھاکہ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مارچ۔2014ء ) پاکستان وویمنز اور بنگال وویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والی 2میچوں کی ٹی 20سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 13رنز سے ہرا کر سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی ، جویریہ خان کو شاندار پرفارمنس پر مین آف دی میچ دیا گیا ، دونو ں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20میچ 15مارچ کو کھیلا جائے گا ۔

بنگلہ دیش میں جاری ٹی 20سیریز میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو گرین شرٹس مقررہ 20اوور ز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 126رنز بنا سکی ۔ پاکستان کی طرف سے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 55گیندوں پر 58رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ بسمہ معروف نے 45رنز بنائے دیگر کھلاڑیوں میں نین عابدی نے 6 اور مرینہ اقبال بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئیں ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کی جانب سے جہاں آرا عالم ، لتا موندل اور پناہ گوش نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔126رنز کے جواب میں بنگال وویمنز نے اننگز کا آغاز کیا تو 30رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا مگر اس کے بعد یکے بعد دیگرے ان کی وکٹیں گرنا شروع ہوگئی اور مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 113رنز تک محدود رہی اور پاکستان نے میچ 13رنز سے جیت لیا بنگلہ دیش کی طرف سے فرقانہ حق 35 جبکہ شمیشہ سلطانہ 18 اور رومانہ احمد 16رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ چار کھلاڑی ڈبل فیگر کراس نہ کرسکی پاکستان کی جانب سے عمد ہ باؤلنگ کرتے ہوئے اسماویہ اقبال نے 2جبکہ ثانیہ خان ، ثناء میر اور امن امین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جویریہ خان کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :