حکومت آئندہ ہفتے باضابطہ طور پر چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کردے گی ،جسٹس (ر) رانا بھگوان داس کے نام پر اتفاق ، اس غرض سے قومی اسمبلی سے بل بھی منظور ہوچکا ہے، ذرائع

پیر 10 مارچ 2014 07:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مارچ۔2014ء) حکومت آئندہ ہفتے باضابطہ طور پر چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کردے گی ،حکومت اور اپوزیشن میں چیف الیکشن کمشنر کے لئے جسٹس (ر) رانا بھگوان داس کے نام پر اتفاق ہوچکا ہے اور اس غرض سے قومی اسمبلی سے بل بھی منظور ہوچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت آئندہ ہفتے رانا بھگوان داس کا نام نئے چیف الیکشن کمشنر کے طو رپر اعلان کردے گی۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم کی جانب سے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے پچھلے دن میں کئی بار رابطہ کیا اور مختلف ناموں کے حوالے سے مشاورت کی دونوں کے درمیان رانا بھگوان داس کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے اور اس نام کی راہ میں حائل رکاو ٹوں کو دور کرنے کیلئے حکومت نے جمعہ کو قومی اسمبلی میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے قواعد میں ترمیم کا بل بھی منظور کرالیا ہے جس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے ملاقات کی۔ جس میں طے پایا کہ سینیٹ سے بل کی منظوری کے بعد باقاعدہ طور پر جسٹس (ر) رانا بھگوان داس کو چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر تعینات کردیا جائے گا۔