افغانستان میں صدارتی انتخاب کے باعث حکو مت پاکستان طالبان کے خلا ف آ پر یشن کر نے سے گر یزا ں ،حکومت طالبان کو وقت دینا چاہتی ہے اگر آپریشن ناگزیر بھی ہوا تو اپریل کے وسط میں کیا جائے گا ۔ ذرائع

پیر 10 مارچ 2014 07:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مارچ۔2014ء) حکومت طالبان کو وقت دینا چاہتی ہے اور اگر آپریشن ناگزیر بھی ہوا تو اپریل کے وسط میں کیا جائے گا ۔ حکومت ایک طرف مذاکرات کی حامی قوتوں کو تاثر دینا چاہتی ہے کہ وہ مذاکرات میں مخلص ہے جبکہ امریکہ اور افغانستان کی حکومتو ں کو بھی یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ افغا نستا ن میں انتخابات کی وجہ سے آپریشن میں تاخیر ہورہی ہے ۔

باخبر ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ افغانستان کو خدشہ ہے کہ انتخابات سے قبل شمالی وزیرستان میں آ پر یشن کے اثرا ت ان کے ملک پر بھی پڑ یں گے جس سے حالات مزید خراب ہو جائینگے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ امریکہ نے حکومت کو پیغام بھجوایا تھا کہ آپریشن افغانستان میں انتخابات کے بعد کیا جائے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ افغانستان میں پانچ اپریل کو عام انتخابات ہورہے ہیں طالبان رکن کمیٹی مولانا یوسف شاہ نے بھی ایک پیغام حکومتی کمیٹی کو بھجوایا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی کے لئے ضروری ہے حکومت اور طالبان شوریٰ براہ راست مذاکرات میں شامل ہو جائیں اس کے لیے حکومتی اور طالبان شوریٰ کے ایک ایک نمائندے کومذاکرات میں شریک کیا جاسکتا ہے پیغامات کا سلسلہ ابھی جاری ہے باخبر حلقے بتاتے ہیں کہ آپریشن ناگزیر ہوا تو اپریل کے وسط میں ہوگا ۔