عراق میں خودکش حملہ‘ 32 افراد ہلاک‘ 60 زخمی، حملہ حلہ شہر کے قریب واقع سکیورٹی چیک پوسٹ پر کیا گیا

پیر 10 مارچ 2014 07:36

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مارچ۔2014ء) عراق میں کار بم دھماکے میں کم از کم 32 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ خودکش حملہ آور نے اتوار کو بارود سے بھری کار سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے سے اڑادی۔

(جاری ہے)

خودکش حملہ شمالی عراق کے شہر حلہ کے قریب کیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں 6 سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ حملے میں 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :