افغانستان کے سینئر نائب صدر محمد فہیم انتقال کرگئے‘ ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان

پیر 10 مارچ 2014 07:37

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مارچ۔2014ء) افغان نائب صدر اور شمالی اتحاد کے سابق کمانڈر محمد فہیم انتقال کرگئے‘ افغان حکومت کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان۔

(جاری ہے)

افغان حکومت کے ترجمان اجمل نیازی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نائب صدر ہفتہ کے روز قلیل علالت کے بعد وفات پاگئے ہیں۔ ان کی عمر 57 برس تھی۔ حکومت نے اس موقع پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ صدارتی امیدوار حیات زمین نے نائب صدر کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد فہیم کی موت کے ملک میں ہونے والی سیاسی پیشرفت پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے تاہم یہ عمل جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :