سعودی عرب عالمی دہشتگردی کی حمایت کررہاہے،عراقی وزیر اعظم کا الزام

پیر 10 مارچ 2014 07:38

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مارچ۔2014ء)عراق کے وزیراعظم نوری المالکی نے سعودی عرب پر عرب دنیا کے اندر اور دیگر ممالک میں عالمی دہشتگردی کی حمایت کا الزام عائد کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات گزشتہ روز نشر ہونے والے انٹرویو میں کہی ،نوری المالکی نے فرانس24 کو دئیے گئے انٹرویو میں دنیا میں دہشتگردی کی حمایت کے خطرناک سعودی مؤقف پر تنقید کی ہے۔یہ شام ،عراق ،لبنان ،مصر ،لیبیا اور عرب دنیا کے علاوہ دیگر ملکوں میں بھی دہشتگردی کی حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :