خضدار میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء اور خضدار انجمن تاجران کے صدر سمیت دو افراد قتل،محافظ لیویز اہلکار زخمی

پیر 10 مارچ 2014 07:32

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مارچ۔2014ء)خضدار کے علاقے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء اور خضدار انجمن تاجران کے صدر سمیت دو افراد کو قتل جبکہ ان کے محافظ لیویز اہلکار کو زخمی کردیا گیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء اور خضدار انجمن تاجران کے صدر عطاء اللہ محمدزئی اپنے ساتھی رضا محمد اور محافظ لیویز اہلکار عبدالواحد کے ہمراہ گھر سے بازار کی طرف جارہے تھے کہ چاکر خان روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عطاء اللہ محمدزئی اور ان کے ساتھی رضا محمد موقع پر ہلاک جبکہ محافظ شدید زخمی ہوگیا حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر نعشیں اور زخمی کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا مزید کارروائی مقامی پولیس کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :