وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر تھر متاثرین کیلئے غذائی سامان لیکر پندرہ ٹرکوں کا پہلا امدادی قافلہ بدین سے میرپور خاص پہنچ گیا

پیر 10 مارچ 2014 07:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مارچ۔2014ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی ہدایت پر تھر متاثرین کیلئے غذائی سامان لیکر پندرہ ٹرکوں کا پہلا امدادی قافلہ اتوار کی رات بدین سے میرپور خاص پہنچ گیا ہے جو پیر کی صبح نو بجے متاثرہ ضلع تھرپارکر کے صدرمقام مٹھی پہنچ کر امدادی سامان ڈپٹی کمشنر تھر اور دیگر اعلیٰ حکام کی موجودگی میں متعلقہ ریلیف افسران کے حوالے کیا جائے گا خیبر پختونخوا کے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل طاہر اورکزئی کی معیت میں اتھارٹی کی آٹھ رکنی ٹیم بھی قافلے کے ہمراہ ہے کسی صوبے سے سب سے پہلے اور تیز ترین تھر پہنچنے والی یہ امدادی اشیاء مٹھی میں سندھ کے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے حوالے کی جائیں گی جنہیں فوری طور پر متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا ان غذائی اشیاء میں 60ٹن چاول، بیس بیس کلو کے آٹے کے دس ہزار تھیلے، 6oٹن دالیں ، 30ٹن چینی ، 10ٹن چائے کی پتی، 2ہزار ٹن خشک دودھ، 5ہزار کنستر کوکنگ آئل ، 10ٹن کھجوریں، ایک ٹن نمک ، ایک لاکھ پانی کی بوتلیں، 15ہزار پیکٹ عمومی بسکٹ، 5ہزار پیکٹ ہائی انرجی بسکٹ، 5ہزار پیک سیریلیک اور ننھے بچوں کی دوسری بنیادی خوراک و ادویات شامل ہیں بدین ہی سے روانہ دوسرا امدادی قافلہ اگلی صبح منگل کو تھر پہنچے گا ٹیم تھر میں امدادی کیمپ بھی لگائے گی وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے خیبرپختونخوا پی ڈی ایم اے کی ٹیم کو تھر میں قحط سالی و امراض اور ہنگامی صورتحال کے خاتمے تک وہاں موجود رہنے اور امدای سرگرمیوں میں حکومت سندھ کی حتی الوسع مدد جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :