چیئرمین نادرا کا عہدہ آج خالی ہوجائے گا‘ حکومت تاحال نئے چیئرمین کی تقرری کا فیصلہ نہ کرسکی

پیر 10 مارچ 2014 07:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مارچ۔2014ء) نادرا کے عبوری چیئرمین کی مدت ملازمت میں صرف ایک دن رہ گیا‘ عہدہ آج خالی ہوجائے گا‘ نئے چیئرمین کی تقرری کیلئے بھی کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی اس ضمن میں حکومت نے ابتدائی کام مکمل نہیں کیا۔ نئے چیئرمین کی حتمی تقرری 10 مارچ ہے لیکن حکومتی ناکامی کے نتیجے میں شناختی کارڈ اور نادرا سے متعلقہ دیگر دستاویزات کی تیاری میں بھی سنگین بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اہم سرکاری تقرریوں سے متعلق کمیشن کے سربراہ عبدالرؤف چوہدری نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چیئرمین نادرا کی تقرری کیلئے حکومت نے تاحال کچھ نہیں کیا جبکہ وزارت داخلہ نے اس کی تردید کی ہے۔ سابق چیئرمین طارق ملک نے 10 جنوری کو استعفیٰ دیا تھا۔ ان کی جگہ امتیاز تاجور کو عبوری چیئرمین مقرر کیا گیا اب ان کی مدت بھی ختم ہورہی ہے۔ حکومت نے ناموں پر مشاورت بھی مکمل کرنی ہے تاہم ابھی اس حوالے سے مزید پیشرفت نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :