چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے تاریخی اقدامات کی وجہ سے قیام پاکستان سے قبل چلنے والے مقدمات بھی سماعت کے لیے مقرر ،سابق چیف جسٹس کے دور میں نظر انداز کئے گئے سینکڑوں مقدمات نمٹا دیئے گئے

پیر 10 مارچ 2014 07:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مارچ۔2014ء) چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی کے تاریخی اقدامات کی وجہ سے قیام پاکستان سے قبل چلنے والے مقدمات بھی سماعت کے لیے مقرر کئے جارہے ہیں اپر دیر کے 97سالہ مقدمہ کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا اسی طرح سے کئی مقدمات تیس سے 35سال پرانے ہیں جبکہ سابق چیف جسٹس کے دور میں نظر انداز کئے گئے سینکڑوں مقدمات نمٹا دیئے گئے ہیں اسلام آباد میں روزانہ پانچ سو سے زائد مقدمات نمٹائے جارہے ہیں عوام الناس نے مقدمات نمٹانے کی اس رفتار کو انتہائی مناسب اور سود مند قرار دیتے ہوئے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا ہے ۔