میکسیکو کے کارلوس مولینا انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن لائٹ مڈل ویٹ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام ،30سالہ مولینا کو امیگریشن معاملات پر لاس ویگاس میں جیل بھیج دیا گیا

پیر 10 مارچ 2014 07:29

لاس ویگاس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مارچ۔2014ء)میکسیکو کے کارلوس مولینا ہفتہ کے روز ناقابل شکست امریکی جرمل چارلو کے خلاف اپنے انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن لائٹ مڈل ویٹ ٹائٹل کا دفاع نہیں کرسکے،کیونکہ انہیں جیل بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

30سالہ مولینا کو امیگریشن معاملات پر لاس ویگاس میں جیل بھیج دیا گیا اور حکام نے انہیں وقت پر رہائی نہیں دی تاکہ وہ مقابلے میں حصہ لے سکتے۔مولینا 2 برابر اور 6 ناک آؤٹس مقابلوں کے ساتھ 22-5پوائنٹس کے ساتھ ان کا چارلو جن کے 13ناک آؤٹس کے ساتھ 17-0پوائنٹس ہیں سے مدمقابل ہونا تھے،دوسری جانب میکسیکن فائٹرز ساؤل کنیلو الوارز اور الفریڈو انگولو کا مقابلہ ہورہا تھا۔

متعلقہ عنوان :